بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / متحدہ عرب امارات نےہندوستان سے آنے والے مسافروں کودی سفر کی اجازت،ان شرائط کوکرنا ہوگا پورا۔ دبئ جانے والے یہ تفصیلی خبر ضرور پڑھیں

متحدہ عرب امارات نےہندوستان سے آنے والے مسافروں کودی سفر کی اجازت،ان شرائط کوکرنا ہوگا پورا۔ دبئ جانے والے یہ تفصیلی خبر ضرور پڑھیں

Print Friendly, PDF & Email

نیو دہلی : 20 جون، 2021 (ایجنسی) متحدہ عرب امارات (UAE) نے سنیچر کو ہندوستان سمیت کئی ممالک کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اپریل کے آخر میں ہندوستان سے آنے والے مسافروں کے لئے اپنی سرحدیں بند کردی تھیں۔ یہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہندوستان میں کووڈ 19 (Covid-19) کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پس منظر میں کیا گیا تھا۔

 

دبئی کے سفر کے لیے نرمی کے کیا شرائط ہیں؟

حکومت دبئی نے 23 جون 2021 سے ہندوستان ، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ کے سفر کے لئے پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔ ہندوستان سے سفر کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں لینے  اور صرف رہائشی ویزا (residence visa)  رکھنے والے مسافروں کو ہی دبئی آنے کی اجازت ہے۔

دبئی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے منظور شدہ چار ویکسین ہیں۔ جن میں سونوفرم (Sinopharm)، فائزر بائیوین ٹیک (Pfizer-BioNTech)، اسپوتنک وی (Sputnik V) اور آکسفورڈ۔ آسٹر زینیکا (Oxford-AstraZeneca) شامل ہیں۔

 

کیا دبئی میں بھی RT-PCR کی ضرورت ہے؟

ہندوستان سے دبئی جانے والے اہل مسافروں کو روٹ سے 48 گھنٹے پہلے لیا جانے والا آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ضروری ہے۔ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیاہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان سے دبئی جانے والے مسافروں کو دبئی روانگی سے 4گھنٹے قبل پی سی آر کا تیز رفتار ٹیسٹ(Rapid PCR Test) کروانا ہوگا۔

دبئی پہنچنے پر انہیں ایک اور RT-PCR ٹیسٹ کرانا ہوگا اور ہندوستان سے آنے والے مسافروں کو اپنے آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک ادارہ جاتی قرنطینہ سے گزرنا چاہئے، عام طورپرٹیسٹ کی رپورٹ 24 گھنٹوں کے اندرمل جاتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور سفارتکاروں کو ادارہ جاتی قرنطینہ سے استثنیٰ حاصل ہے۔ خاص طورپر  کیو آر کووڈ منفی پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ہی قبول کیے جاتے ہیں۔

 

کیا یہ ضرورت نائیجیریا اور جنوبی افریقہ کے لیے بھی ہے؟

جبکہ دبئی حکومت نے اپنے قومی اور سفارتکاروں کے علاوہ صرف جائز رہائشی ویزا حاصل کرنے والوں کو ہی ہندوستان سے سفر کرنے کی اجازت دی ہے۔ نائیجیریا اور جنوبی افریقہ کے لئے غیر رہائش پذیر مسافروں کو بھی ویکسی نیشن اور آر ٹی پی سی آر شرائط کے تحت سفر کرنے کی اجازت ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*