بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / لاک ڈاؤن کے دوران بھٹکل میں امداد کا کام کر رہے نوجوانوں کے جذبہ کو سلام

لاک ڈاؤن کے دوران بھٹکل میں امداد کا کام کر رہے نوجوانوں کے جذبہ کو سلام

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 31  مارچ،2020 (خصوصی رپورٹ/بھٹکلیس نیوز) ویسے تو بھٹکل کے لوگوں کے بارے میں ہمیشہ سے مشہور ہے کہ یہ کسی کے تعاون کے لیے نہ مذہب دیکھتے ہیں اور نہ ہی ذات پات۔ بلکہ یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ یہاں کے افراد جب بھی کسی کو مصیبت میں دیکھتے ہیں تو بحیثیت انسان اس کی مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں اور اس کی مدد کرتے ہیں جو کہ عام طور پر سڑک حادثات کے دوران دیکھنے کو مل جاتا ہے۔

حالیہ دنوں میں بھٹکل کے جو حالات ہیں وہ کسی پر پوشیدہ نہیں ہیں۔ یہاں دن بدن کورونا جیسی مہلک وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے انتظامیہ نے یہاں میڈیکل ایمرجینسی لگا دی ہے اور لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ ایسے میں روزانہ کما کر کھانے والے اور غریب و مسکین افراد کھانے پینے کے لیے مجبور ہوگئے ہیں اور نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی ہے۔

اس دوران سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم کو صحیح طریقہ پر استعمال کرتے ہوئے یہاں کے نوجوان ہر محلہ میں چاق و چوبند نطر آرہے ہیں۔ اور ہر دن کسی نہ کسی طرح مجبور افراد تک راشن وغیرہ پہنچا کر بہت بڑے خیر کا کام انجام دے رہے ہیں۔

اس دوران جہاں کچھ بے کار افراد سوشیل میڈیا  کے اہم پلیٹ فارم وہاٹس ایپ پر غلط افواہوں اور مزاحیہ ویڈیوز سے بھر پور پیغامات پھیلا کر حالات کو معمولی طور پر لیتے دکھائی دے رہے وہیں بھٹکل کے نوجوان اسی کو اپنا مؤثر آلہ بناتے ہوئے مجبوروں کی مدد کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جو تمام افراد کے لیے ایک مثال ہے۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ سوشیل میڈیا کے چند گروپس میں کسی کی مدد کے لیے ایک پیغام آتا ہے تو منٹوں میں اس کی مدد کے لیے کوئی آگے آرہا ہے۔ امید ہے کہ بھٹکل کے مخیر حضرات ان کا تعاون کریں گے اور اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مدد ضرور کریں گے۔

ہم ان سب گروپس یا افراد کا یہاں نام نہیں لیں گے کیوں کہ ہمارا ماننا ہے کہ وہ  جس رب کو راضی کرنے کے لیے یہ کام کر رہے ہیں وہ رب ہمیشہ ان کو دیکھ رہا ہے اور اس کا بدلہ انہیں ضرور دے گا۔

ہم ان سب نوجوانوں ، اداروں اور اسپورٹس سینٹر کے ذمہ داروں کے جذبہ کو سلام کرتے ہوئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کا یہ جذبہ سلامت رکھے۔ ان کو صحت سے نوازے اور دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں ان کے مقدر فرمائے۔ آمین

 

x

Check Also

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں  کورونا کے 135 نئے معاملات: کل تعداد 2418 کو پہنچی

بینگلور: 27 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ریاست کرناٹک میں پچھلے چوبیس گھنٹوں ...