بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / گوکرن مندر کا تنازعہ ہوا حل ؛ ہائی کورٹ نے مندر کو حکومت کے ماتحت  دے دیا

گوکرن مندر کا تنازعہ ہوا حل ؛ ہائی کورٹ نے مندر کو حکومت کے ماتحت  دے دیا

Print Friendly, PDF & Email

گوکرن:  24 اگست، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہائی کورٹ کے حکمنامہ کے مطابق گوکرن کے شری مہابلیشور مندر کو حکومت کے مزرائی محکمہ کے ماتحت دے  دیا گیا ہے ۔ اس کے لئے  آج اتر کینرا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے  وہاں پہنچ کر  مندر کے دستاویزات و بینک اکاؤنٹ  اور تمام جائیداد کا جائزہ لیا اور اسے مذکورہ محکمہ کے حوالہ کیا ۔

اس سے قبل 2008 میں اس مندر کو بی جے پی حکومت کی طرف سے رامچندرا مٹھ کے زیر نگرانی دیا گیا تھا،تاہم اس پر ناراض مندر کے کچھ بجاری اور ان کےاہل خانہ نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جس پر سنوائی کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے اسے حکومت کے مرزائی محکمہ کے تحت دے دیا ہے۔

x

Check Also

ہندوستان نہ کبھی ہندو راشٹرتھا، نہ ہےاورنہ کبھی بنے گا انشاء اللہ: اسد الدین اویسی

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) ...