کاروار: 7 اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا ضلع میں گزشتہ روز ہوئی مسلسل بارش کی وجہ سے اتر کینرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے سیاحوں کو اتر کینرا ضلع کا رخ نہ کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔
انہوں نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتر کینرا ضلع میں اکثر مقامات پر درختوں کے گرنے اور شاہراہوں کے بند ہونے کی وجہ سے آمد و رفت کا سلسلہ کافی متاثر ہے ایسے میں سیاحوں کو ادھر آنے سے انہیں پریشانی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے اس صورتحال پر بہت جلد قابو پانے کی بات بھی کہی ہے۔