بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ڈپٹی کمشنر کی طرف سے آوارہ پھر رہے جانوروں کو گئو شالہ بھیجنے کا حکم؛ مالکوں کو ایک ہفتہ کی مہلت

ڈپٹی کمشنر کی طرف سے آوارہ پھر رہے جانوروں کو گئو شالہ بھیجنے کا حکم؛ مالکوں کو ایک ہفتہ کی مہلت

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 16 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جانوروں کے کھلے آزاد رہ کر سڑکوں اور شاہراہوں پر ادھر ادھر پھرنے کی وجہ سے ٹرافک نظام میں خلل واقع ہوتا ہے اور کئی ایک حادثات روز پیش آتے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے اتر کینرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے متعلقہ افسران کو ایک ہفتہ کے اندر ان کو گئوشالہ میں چھوڑنے کا فرمان جاری کیا ہے۔

انہوں نے آج پرانی دیا سنگھا کی ایک نشست میں صدارت کرتے ہوئے یہ فرمان جاری کیا اور کہا کہ یہ صرف گائے بیل کے تعلق سے نہیں ہے بلکہ اگر کہیں پر بھی کوئی جانور عوام کو پریشان کر رہے ہیں تو وہاں کے حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ جلد اس مسٗلہ کو حل کریں اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی طور پر لانے والے جانوروں کو بھی گئو شالہ میں باندھنے کا حکم دیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے گئوشالہ کو بھر پور تعاون فراہم کیا جاتا ہے اس لیے گئوشالہ کے ذمہ داران کا بھی فرض ہے کہ وہ حکومت کا تعاون کریں۔

اس نشست میں سبریا بھٹ، سنکارا مریہال، جی پاور وغیرہ موجود تھے۔

x

Check Also

چندریان-2 نے کامیابی کی طرف بڑھایا ایک اور قدم، وکرم لینڈر آربیٹر سے ہوا الگ

چنئی: چندریان۔2 کا وکرم لینڈر پیر کو کامیابی کے ساتھ آربیٹر سے ...