بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / عوامی مقامات پر تمباکو اور سگریٹ نوشی سے احتراز کے لیے بیداری ضروری؛ ڈپٹی کمشنر

عوامی مقامات پر تمباکو اور سگریٹ نوشی سے احتراز کے لیے بیداری ضروری؛ ڈپٹی کمشنر

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 29 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ’’عوامی مقامات پر تمباکو اور سگریٹ نوشی کرنے والوں کو اس سے روکنے کے لیے ضلع بھر میں بیداری قائم کرنا نہایت ضروری ہے، جس کے لیے محکمہ صحت اور مختلف محکموں کے افسران کو آگے آنا چاہئے اور مختلف پروگراموں سے اس کی بیداری پیدا کرنی چاہئے‘‘۔ ان خیالات کا اظہار اترکینرا ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے کیا وہ جمعرات کو ڈی سی دفتر میں منعقد ضلع تمباکو کنٹرول یونٹ کے ساتھ ایک نشست کی صدارت کر رہے تھے۔

انہوں نے ضلع بھر میں تمباکو اور سگریٹ نوشی کی کثرت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان طبقہ اور خواتین بھی اس بری لت میں مبتلا ہیں، ان کی تعداد روز بروز بڑھتی ہی جارہی ہے اگر ایسا ہی جاری رہا تو پھر آگے چل کر ماحول پورا کا پورا بگڑ جائے گا۔ آنے والی نسلوں کو اس بری لت سے بچانے  کے لیے مختلف چیزوں کا سہارا لے کر  ان میں بیداری پیدا کرنا نہایت ضروری ہے۔

اس موقع پر ہیلتھ افسر ڈاکٹر جی این اشوک کمار، ڈی ڈی پی آئی کے منجوناتھ، سوشیل ویلفئیر محکمہ کے معاون ڈائریکٹر ایس پرشوتم اور دیگر افسران موجود تھے۔

x

Check Also

تصاویر: انجمن کالج میں دو روزہ سیمینار کا ہوا خوبصورت آغاز