بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / اتر کینرا ضلع میں بارش سے 418.26/کروڑ کا نقصان؛ محکمہ کی جانب سے متاثرین کی مدد کا سلسلہ جاری

اتر کینرا ضلع میں بارش سے 418.26/کروڑ کا نقصان؛ محکمہ کی جانب سے متاثرین کی مدد کا سلسلہ جاری

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 13 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا ضلع میں گزشتہ روز آئے سیلاب سے قریب 418.26/کروڑ کے نقصان کا اندازہ لگایا ہے۔

آج صبح ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں منعقد اخباری کانفرنس میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں سیلاب کی وجہ سے اب تک 3257/مکانات گر چکے ہیں جن کے مالکان کو معاوضہ دینے کا کام چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرین کے اہل خانہ کو 3800/روپئے بھی دیے جارہے ہیں۔

ڈی سی نے کہا کہ اگلے دو دونوں تک ضلع میں الیکٹرک سٹی، سڑک، فون کال، نیٹورک جسیے مسائل حل ہوں گے اور 16/اگست کے بعد سے فصلوں کے نقصانات کا اندازہ لگایا جائے گا۔

ضلع پنچایت کے سی ای او جناب روشن صاحب نے کہا کہ 14/ویں مالی منصوبہ کے تحت جو پیسہ موجود ہے اس کو گرام پنچایت سطح پر سڑکوں اور نالیوں کی مرمت میں خرچ کیے جائیں گے۔ جس کے تعلق سے پنچایت کے افسران کو فوری میٹنگ بلانے کا حکم دیا گیا ہے۔

انہوں نے سیلاب سے متاثر ہوکر بیمار ہونے والوں کے بارے میں تفصیلات دیں اور بتایا کہ اب تک 29,216 کی دواؤں کا انتظام کیا جاچکا ہے اورمزید اس سلسلہ میں محکمہ کی جانب سے پیش رفت جاری ہے۔

ضلعی ایس پی مسٹر ونائک پاٹل نے میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بحری فوج سمیت کوسٹ گارڈ، فائیر بریگیڈ اور مقامی ماہی گیری کشتیوں کو کام میں لایا گیا ہے اور ان کی مدد سے بارش کے پانی میں ڈوبنے والے 113/دیہاتوں سے 6200/افراد کو بحفاظت منتقل کیا جاچکا ہے۔

 

x

Check Also

تصاویر: انجمن حامئی مسلمین میں منعقد دو روزہ سیمنار کا اختتام