بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / سائبر کے بڑھتے جرائم سے عوام کو واقف کرانا ضروری؛ آر وی دیش پانڈے

سائبر کے بڑھتے جرائم سے عوام کو واقف کرانا ضروری؛ آر وی دیش پانڈے

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 15 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ’’موجودہ دور میں انٹرنیٹ اور دوسری ٹیکنالوجی تک آسانی سے پہنچ  ہونے کی وجہ سے سائبر جرائم بڑھتے جارہے ہیں ،اس سے عوام کو واقف کرانا اور دھوکہ سے ان کو بچانا نہایت ضروری ہے‘‘۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کے انچارج وزیر مسٹر آر وی دیش پانڈے نے کیا وہ آج صبح کاروار کے اپنے ایک روزہ دورہ کے دوران ضلع پنچایت دفتر میں محکمہ پولس کی جانب  سائبر کرائم پر شائع کتابچہ کا اجراء کر رہے تھے۔

انہوں نے پولس محکمہ کو سختی سے اس کی نگرانی کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے عوام کو دھوکہ دینے والوں کو سزا ملنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بہت بار دیکھنے میں آیا ہے کہ فراڈ لوگ بینک مینیجر کے نام سے عوام کو فون کرتے ہیں اور ان کے بینک کی تمام تفصیلات لے کر ان کے کھاتے سے رقم اڑا لیتے ہیں۔ اس لیے عوام کو چاہئے کہ وہ کسی کو بھی اپنے کھاتہ کی تفصیلات نہ دیں بلکہ فوری طور پر پولس کو اس کی اطلاع دیں۔

اس موقع پر بھٹکل ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار، بھٹکل- ہوناور رکن اسمبلی مسٹر سنیل نائک، کمٹہ کے ایم ایل اے دینکر شٹی، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ضلع کے ایس پی ونائک پاٹیل، جناب روشن صاحب اور دیگر موجود تھے۔

x

Check Also

کرناٹک پرسپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: 17 باغی ممبران اسمبلی نااہل قرار، لیکن لڑ سکیں گے ضمنی الیکشن

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے کرناٹک کے 17 باغی ممبران اسمبلی کو نااہل ...