بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / لاک ڈاون 4 میں ملی کئی رعایتیں ، لیکن ان سروسیز اور سرگرمیوں پر لگی رہے گی روک

لاک ڈاون 4 میں ملی کئی رعایتیں ، لیکن ان سروسیز اور سرگرمیوں پر لگی رہے گی روک

Print Friendly, PDF & Email

کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاون کی مدت میں چوتھی مرتبہ توسیع کی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق لاک ڈاون کو 31 مئی تک کیلئے برھا دیا گیا ہے ۔ حالانکہ لاک ڈاون کے اس چوتھے مرحلہ کے دوران سرکار نے سرگرمیوں میں کافی چھوٹ بھی دی ہے ، لیکن کئی ایسی سروسیز بھی ہیں ، جن پر روک جارہی رہے گی ۔

ان چیزوں پر رہے گی روک

ملک میں سبھی طرح کی گھریلو اور بین الاقومی پروازیں بند رہیں گی ۔ حالانکہ وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق گھریلو میڈیکل سروسیز ، گھریلو ائیر ایمبولینس اور سیکورٹی سروسیز کو چھوٹ دی گئی ہے ۔

میٹرو ریل سروسز پر پابندی جاری رہے گی ۔

اسکول ، کالج ، سبھی قسم کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ آن لائن پڑھائی پر کوئی روک نہیں ہے اور اس کو فروغ دیا جائے گا ۔

ہوٹل ، ریستوراں اور دیگر ہوٹل سروسیز بند رہیں گی ۔ اس میں طبی ملازمین ، سرکاری افسران ، پھنسے مسافروں اور کوارنٹائن میں رکھے سیاحوں کو اس میں چھوٹ دی گئی ہے ۔ ریستوراں کو ہوم ڈیلیوری کیلئے کچن کھولنے کی اجازت دی جائے گی ۔

سنیما ہال ، شاپنگ مالس ، جم ، سوئمنگ پول ، تفریحی پارک ، تھئیٹر ، بار اور آڈیٹوریم بند رہیں گے ۔ اسپورٹس کمپلیکس اور اسٹیڈیم کھولنے کی اجازت ہوگی ، لیکن شائقین کا داخلہ ممنوع ہوگا ۔

سبھی سماجی ، سیاسی ، کھیل ، تفریحی ، تعلیمی ، ثقافتی ، مذہبی انعقاد پر پوری طرح سے روک جاری رہے گی ۔

سبھی عوامی اور مذہبی مقامات بند رہیں گے ۔ مذہبی جلسوں پر پوری طرح سے روک رہے گی ۔

x

Check Also

 کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں آج بھی رہا بارش کا زور: کئی مقامات پر سیلابی صورتحال۔ ندی کنارے بسنے والوں میں خوف و دہشت، ریڈ الرٹ جاری

بھٹکل: 21 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سنیچر کی رات سے کرناٹک ...