بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کورونا کی دہشت : ریاست میں ساتویں سے نویں جماعت تک کے امتحانات  ملتوی؛ دسویں کے امتحانات میں نہیں کوئی تبدیلی

کورونا کی دہشت : ریاست میں ساتویں سے نویں جماعت تک کے امتحانات  ملتوی؛ دسویں کے امتحانات میں نہیں کوئی تبدیلی

Print Friendly, PDF & Email

بنگلور: 15 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا وائرس کے ریاست پر منڈلاتے خطرہ کو دیکھتے ہوئے آج وزیر برائے پرائمری و ثانوی تعلیمات مسٹر ایس سریش کمار نے اعلان کیا ہے کہ طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ساتویں سے نویں تک کے امتحانات 31/مارچ تک کے لیے ملتوی کیے گئے ہیں۔ البتہ دسویں کے بورڈ امتحانات اپنی تاریخ پر ہی شروع ہونگے۔

سریش کمار نے بتایا کہ امتحانات کی اگلی تاریخ کا اعلان حالات کو دیکھ کر بہت جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ طلبہ کے ایک ساتھ جمع ہونے سے اس خطرناک وائرس کے ایک دوسرے میں پھیلنے کا خدشہ بہت زیادہ ہے اور طالب علموں کی زندگی کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے ایس ایس ایل سی کے تعلق سے بتایا کہ ان کے امتحانات کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ان کے امتحانات 27/مارچ،32020 سے شروع ہوکر 9/اپریل 2020 تک چلیں گے۔

 

 

x

Check Also

ساحلی کرناٹک میں آج صبح موسلا دھار بارش؛ اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارش کے امکانات

بھٹکل: 7  اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سمیت مرڈیشور، ہوناور منکی اور ...