کرناٹک کانگریس نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ وہ ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخاب میں بہ آسانی 136 سیٹیں جیت لے گی۔ اس درمیان ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار اور اپوزیشن لیڈر سدارمیا نے ریاست کے جنوبی اور شمالی علاقوں سے الگ الگ بس یاترا شروع کی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شیوکمار نے کہا کہ ’’50 دنوں کے بعد بی جے پی حکومت نہیں رہنے والی۔ کانگریس حکومت 50 دنوں کے بعد ریاست میں برسراقتدار ہو رہی ہے۔‘‘
ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ ہم نے سبھی انتخابی حلقوں میں دو یا تین بار سروے کیا ہے۔ لوگوں کا رد عمل مثبت ہے۔ ہم آرام سے 136 سیٹیں جیتیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسمبلی انتخاب کے لیے امیدواروں کی فہرست کو آخری شکل دینے کے لیے میٹنگ بغیر کسی اعتراض یا لیڈروں کے عدم اطمینان کے بہتر ماحول میں منعقد کی گئی۔
سدارمیا نے کرناٹک کے لیے اب تک 13 بجٹ پیش کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں 16 سال سے حکومت کا حصہ ہوں۔ ریاست میں فیملی کی ہر خاتون مکھیا اور دیگر کو 2000 روپے دینے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کے لیے ہمارے پاس فنڈ کے انتظام سے متعلق آئیڈیا ہے۔‘‘