بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے سی اے اے لے کر آئی: کانگریس

بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے سی اے اے لے کر آئی: کانگریس

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو: کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر اپنی حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے شہریت قانون لانے کا الزام لگایا اور کہا کہ بڑھتی بے روزگار، تباہ ہوتی معیشت اور زرعی بحران جیسے سنگین مسائل پر ملک کے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے ایسا کیا گیا ہے۔

 کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ مودی۔شاہ دونوں لیڈر لوک سبھا انتخابات کے دوران اہل وطن سے اپنے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

 انہوں نے آسمان چھوتی بے روزگاری، زرعی بحران پر قابو پانے میں ناکام ہونے اور جی ڈی پی کے کم ترین سطح پر پہنچ جانے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیر داخلہ عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے متنازعہ قانون لے کر آئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام روزگار اور معیشت کی پٹری پر لانے کے مطالبہ کے سلسلے میں سڑک پر اترے گی۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی ہندوؤں، سکھوں، عیسائیوں، بودھوں اور دیگر کو شہریت دینے کے خلاف نہیں ہے لیکن مرکز کی بی جے پی حکومت نے آئینی اقدار کے برخلاف یہ کام کیا ہے۔

x

Check Also

گوا سے بنگلور کے لیے اب نئی ریل گاڑی متعارف؛ بھٹکل والوں کے لیے بھی ہوگی آسانی

بھٹکل/کاروار: 12 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عوام کی مسلسل مانگ کو ...