بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کانگریس حکومت گرانے میں لگا ہے بی جے پی کا ’ گینگ آف تھری‘: کانگریس

کانگریس حکومت گرانے میں لگا ہے بی جے پی کا ’ گینگ آف تھری‘: کانگریس

Print Friendly, PDF & Email

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے قد آور رہنما بی ایس یدی یورپا کی مبینہ بات چیت والا آڈیو ٹیپ سامنے آنے کے بعد کانگریس نے بی جے پی پر حکومت گرانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ کرناٹک میں ارکان اسمبلی کی خرید وفروخت کی کوشش سے جڑے مبینہ آڈیو کلپ کے سامنے آنے کے بعد کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر امت شاہ اور یدی یورپا ریاست میں ایچ ڈی کمار سوامی کی حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور پارٹی کے میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے سنیچر کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ یدی یورپا کا ایک آڈیو جاری ہوا ہے، جس میں وہ ریاست کے اراکین کو 10۔10 کروڑ روپیے کی رشوت دینے اور نئی حکومت بننے پر انھیں وزیر بنانے کا لالچ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سے اگر وہ غیرآئینی کوشش میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو انھیں اکثریت ثابت کرنے کے لئے اراکین کی خرید پر دو سو کروڑ روپیے خرچ کرنے پڑیں گے۔

 کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ وزیر اعظم بدعنوانی کے خلاف کاروائی کرنےکا مسلسل دعویٰ کر رہے ہیں اور انھیں اب یدی یو رپا کی بد عنوانی کے خلاف بھی کاروائی کرنی چاہیے۔ ان (یدی یورپا) پر یہاں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کے چھاپے ڈلوا کر یہ پتہ لگایا جانا چاہیے کہ ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟انہوں نے کہا کہ اگر مودی یدی یورپا کے بد عنوانی کے سلسلے میں اٹھنے والےسوالوں کا جواب نہیں دیتے ہیں تو ثابت ہو جائے گا کہ چوکیدار ہی چور ہے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

x

Check Also

سری لنکا: مسلمانوں پرحملوں کے بعد نافذ کرفیوکوہٹایا گیا۔ سوشل میڈیا پرعارضی پابندی

کولمبو: سری لنکا میں عیسائیوں اور مسلم کمیونٹیز کے درمیان شروع ہوئے ...