بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کمار سوامی اکثریت ثابت نہیں کر پائے؛ کانگریس – جے ڈی ایس کی حکومت گرگئی

کمار سوامی اکثریت ثابت نہیں کر پائے؛ کانگریس – جے ڈی ایس کی حکومت گرگئی

Print Friendly, PDF & Email

کرناٹک کی سیاسی رسہ کشی گزشتہ 21 دن سے جاری تھی، لیکن آج کرناٹک کا ناٹک ختم ہوگیا۔ کانگریس – جے ڈی ایس اتحاد کی حکومت گرگئی ہے ۔ کمارا سوامی فلورٹیسٹ میں ناکام ثابت ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 21 دنوں سے یہ رسہ کشی جاری تھی۔ ہربارنئی ڈیڈ لائن دی جاتی ہے، لیکن ایچ ڈی کمارا سوامی حکومت کا فلورٹیسٹ نہیں ہوپاتا۔ پیرکوبھی دیررات جنتا دل سیکولر- کانگریس اراکین اسمبلی کے ساتھ بی جے پی اراکین اسمبلی کا ٹکراو ہوتا رہا۔ بی جے پی اراکین اسمبلی عدم اعتماد کی تجویزپرووٹنگ کولےکراڑے رہے۔  اس کے بعد اسپیکر کےآررمیش کمارنےکمارا سوامی حکومت کوہرحالت میں منگل کی شام 6 بجے تک اکثریت ثابت کرنےکوکہا ہے۔ فلورٹیسٹ کےلئےایوان کی کارروائی جاری ہے۔ اس دوران کانگریس لیڈرڈی کےشیوکمارباغی اراکین اسمبلی پربھڑکتے ہوئے نظرآئے۔

وزیراعلیٰ کمارا سوامی نےکہا کہ وزیراعلیٰ کی پوزیشن مستقل نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے فلورٹیسٹ سے قبل کہا کہ میں خوشی سے وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑنےکےلئےتیارہوں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ چینل آئی ایم اے معاملے بریانی کی کہانی کے بارے میں چرچا کررہے تھے۔ کمارا سوامی نے کہا کہ میں میڈیا سے کہہ رہا ہوں کہ اس ملک کو برباد مت کیجئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف تنقید مت کریں۔ اگرمیں کوئی غلطی کرتا ہوں تومیرے کان کھینچیں۔ اگر اچھا کام ہوتواس کی تعریف کریں۔ برائےمہربانی اسے سمجھیں۔ میری حکومت بےشرم نہیں ہے، ہم نےایسا کیا کیا ہے جو آپ ہمیں ایسے ناموں سے بلا رہے ہیں۔ کیا میں ان لوگوں کے لئے جانبداررہا، جنہوں نے میرے لئے ووٹ نہیں کیا۔

 پیرکودن سے رات تک چلنے والی اراکین اسمبلی  کے ٹکراو کے درمیان اسپیکرنے سخت پھٹکارلگائی۔ اسپیکرکے آررمیش کمارنے کہا ‘میں رات 12 بجے تک ایوان میں بیٹھنے کو تیارہوں۔ آپ یہ کیا کررہے ہیں۔ دنیا دیکھ رہی ہے، ہمیں اپنے ہدف تک پہنچنا چاہئے’۔ انہوں نے کہا کہ آپ مجھےاس موڑپرمت لے جائیں، جہاں مجھے آپ سے بغیرپوچھے فیصلہ لینا پڑے۔ اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔

 
x

Check Also

ہندوستان نہ کبھی ہندو راشٹرتھا، نہ ہےاورنہ کبھی بنے گا انشاء اللہ: اسد الدین اویسی

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) ...