بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / شیموگہ میں ہوائی اڈے کی تعمیری منصوبہ کو وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے دکھائی ہری جھنڈی

شیموگہ میں ہوائی اڈے کی تعمیری منصوبہ کو وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے دکھائی ہری جھنڈی

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو: 15جون20(بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی وزیر اعلی بی ایس یڈیورپا نے شیموگہ میں 220 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ہوائی اڈے کے تعمیری کام کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بینگلور سے آج ہری جھنڈی دکھائی ہے۔
انہوں اس پر موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "شیموگہ کے لوگوں کا ہوائی اڈے کی تعمیرکا ایک خواب تھا جو اب حقیقت میں تبدیل ہونے جارہا ہے۔ اس سے قبل اس میں بہت سی اڑچنیں آگئیں تھیں جس کی وجہ سی یہ منصوبہ آگے نہیں بڑھ سکا، اب حکومت ایک بار پھر اس منصوبے کو انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اور پی ڈبلیو ڈی محکموں کے ذریعے شروع کررہی ہے”۔


انہوں نے کہا کہ تقریبا 662.38 ہیکڑ اراضی میں 220 کروڑ روپئے کی لاگت سے  تعمیر ہونے والی اس منصوبہ کو ایک سال لگیں گے جو کہ دو مرحلوں میں تکیمل کو پہنچے گا۔ پہلے مرحلے میں رن وے، ٹیکسی وے، اپروچ روڈ، پیری فیرل روڈ اور کمپاؤنڈ دیوار کی تعمیر کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں ٹرمینل بلڈنگ، اے ٹی سی ٹاور، فائر اسٹیشن بلڈنگ ودیگر ضروری چیزیں تعمیر کی جائیں گی۔

x

Check Also

اڈپی کے شیروا میں فیس بک کے ذریعے تین طلاق دینے پر ایک شخص کو کیا گیا گرفتار

اڈپی: 9 اگست،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شیروا پولس نے فیس بک پر ...