بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کینسر سے متاثر خاتون کی کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی

کینسر سے متاثر خاتون کی کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی

Print Friendly, PDF & Email

ہوناور : 05 جولائی، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہوناور تعلقہ کے گیر سوپا میں کینسر سے متاثر ایک خاتون نے کنویں میں کود کر خودکشی کی ہے، جس کی شناخت بھوانی سدانند (43) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق بھوانی بچہ دانی کے کینسر میں مبتلا تھی اور گزشتہ تین سالوں سے اس کا علاج چل رہا تھا لیکن اسے مرض سے افاقہ نصیب نہیں ہورہا تھا، اس سے پریشان بھوانی نے بدھ کی صبح گہرے کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کو موت کے حوالہ کردیا۔

اس سلسلہ میں ہوناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

 

x

Check Also

تصاویر: انجمن پی یو کالج میں سالانہ کھیل مقابلوں کا انعقاد