بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / انکولہ قومی شاہراہ پر بس اور ٹرک کی ٹکر؛ 10/افراد  شدیدزخمی

انکولہ قومی شاہراہ پر بس اور ٹرک کی ٹکر؛ 10/افراد  شدیدزخمی

Print Friendly, PDF & Email

انکولہ: 14 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انکولہ قومی شاہراہ  کے اندھلے کراس پر آج صبح  ٹرک اور پرائیویٹ بس کے مابین ہوئے سڑک حادثہ میں  بس پر سوار دس مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق پرائیویٹ بس بنگلور سے گوا جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آرہی ایک ٹرک سے ٹکراگئی جس  کی وجہ سے دس مسافر شدید زخمی ہوگئے جبکہ حادثہ کے نتیجہ میں ٹرک اور بس کے اگلےحصہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

حادثے کے فوری بعدانکولہ  پولس جائے واردات پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں بھرتی کروایا ۔

اس سلسلہ میں انکولہ پولس  تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور چھان بین جاری ہے۔

x

Check Also

آج سے بدل رہے ہیں یہ قوانین ، آپ کی زندگی پر بھی اس کا پڑے گا اثر اس لئے ضرور جان لیں

آج سے نئے ماہ یعنی ستمبر کی شروعات ہورہی ہے ۔ آپ ...