بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / نکسلیوں کے خلاف آپریشن میں مارے گئے کاروار کے جوان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ  آخری رسومات

نکسلیوں کے خلاف آپریشن میں مارے گئے کاروار کے جوان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ  آخری رسومات

Print Friendly, PDF & Email

کاروار:   11 جولائی، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  کاروار سے تعلق رکھنے والے بی ایس ایف جوان کی آج کاروار میں سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئی ۔ یہ جوان 09/جولائی کو نکسلیوں کے خلاف ایک آپریشن میں مارا گیا تھا۔

اطلاع کے مطابق وجیا نند (29)  نامی  اس  جوان  کا تعلق  بی ایس ایف کی 121/بٹالین سے  تھا اور صوموار کو چھتیس گڑھ کے ایک جنگل میں نکسلیوں کے ساتھ مد بھیڑ میں ہلاک ہوگیا تھا۔

اس کی میت گزشتہ رات خصوصی طیارہ کے ذریعہ گوا لائی گئی تھی اور وہاں سے آج صبح کاروار لایا گیا تھا۔

اس موقع پر زبردست بارش کے باوجود ہزاروں لوگ اس موقع پر شریک رہے۔

 

x

Check Also

کمٹہ میں 17/سالہ طالب علم کی خود کشی

کمٹہ: 15 دسمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ کے وویک نگر میں ...