بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کرناٹک: فلور ٹیسٹ سے قبل ہی یدی یوروپا نے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دیا

کرناٹک: فلور ٹیسٹ سے قبل ہی یدی یوروپا نے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دیا

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو۔ بی ایس یدی یوروپا نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے دو دن بعد اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ سے پہلے یدی یوروپا نے اسمبلی میں جذباتی تقریر کی۔ یدی یوروپا نے کہا کہ وہ آخری سانس تک کرناٹک کے کسانوں اور وہاں کے عوام کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ اس دوران انہوں نے کانگریس اور جے ڈی ایس کی تنقید بھی کی۔

اس سے پہلے انہوں نے بی جے پی صدر امت شاہ سے ٹیلی فون پر بات چیت بھی کی۔ بی جے پی شام چھ بجے اس سلسلہ میں پریس کانفرنس کرنے والی ہے۔ اس سے پہلے کانگریس کے دو لاپتہ ارکان اسمبلی آنند سنگھ اور پرتاپ گوڑا پاٹل اسمبلی پہنچ چکے ہیں۔ وہ دونوں بنگلورو کے ایک ہوٹل میں ملے۔

اس سے پہلے سپریم کورٹ نے پروٹیم اسپیکر کے طور پر کے جی بوپیا کی تقرری کو چیلنج کرنے والی کانگریس اور جے ڈی ایس کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔ کورٹ نے کہا کہ بوپیا کا موقف سنے بغیر کورٹ انہیں ہٹا نہیں سکتا ہے۔ طاقت آزمائی کے دوران کرناٹک اسمبلی میں امن بنائے رکھنے کے لئے دو سو سے زیادہ مارشل تعینات کئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یوروپا نے فلور ٹیسٹ کے بعد شام پانج بجے تقریب کا اعلان کیا تھا۔ یدی یوروپا نے کہا تھا کہ اتوار کو وہ وزیر اعلیٰ کے طور پر اہم فیصلے کرنے والے ہیں۔

فلور ٹیسٹ سے پہلے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یوروپا اسمبلی میں تقریر کر رہے ہیں۔ اپنی تقریر میں یدی یوروپا نے کرناٹک کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کانگریس۔ جے ڈی ایس اتحاد پر حملہ بولا۔ اس دوران سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا نے یدی یوروپا کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی پریس بریفنگ نہیں ہے۔

اس بیچ کانگریس اور جے ڈی ایس کے ارکان اسمبلی حیدرآباد سے بنگلورو لوٹ آئے ہیں۔ بی جے پی کی جوڑ توڑ کی کوششوں کے اندیشوں کے مدنظر دونوں پارٹیوں نے اپنے ارکان اسمبلی کو شہر سے باہر بھیج دیا تھا۔ سبھی ارکان اسمبلی کو ہوٹل ہلٹن اور لی میریڈین میں ٹھہرایا گیا ہے۔

بنگلورو کے گولڈ فنچ ہوٹل سے نکلتے نظرآئے کانگریس رکن اسمبلی پرتاپ گوڑا پاٹل۔ کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ یدی یوروپا طاقت آزمائی سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیں گے۔ انہوں نے اعتماد جتایا کہ پرتاپ گوڑا پاٹل اور آنند سنگھ کانگریس کے ساتھ دھوکہ نہیں کریں گے اور کانگریس۔ جے ڈی ایس کے حق میں ووٹ کریں گے۔ دریں اثنا، کانگریس کے دونوں لاپتہ ارکان اسمبلی پہنچے۔

ذرائع کی مانیں تو بی ایس یدی یوروپا فلور ٹیسٹ سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔

دریں اثنا، کانگریس کے سینئر لیڈر ویرپا موئیلی نے واضح کیا ہے کہ بی جے پی ساری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے پاس 104ارکان ہیں۔ وہ ہنوز ہمارے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہمارے ارکان اسمبلی متحد ہیں ۔ ہمارے دو ارکان اسمبلی یہاں نہیں ہیں ۔وہ ہماری ہی حمایت کریں گے۔

کانگریس نے ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یوروپا کا ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے۔ اس آڈیو میں یدی یوروپا ہیرےکرور رکن اسمبلی بی سی پاٹل کو کابینہ میں جگہ کا لالچ دیتے سنائی دے رہے ہیں۔ نیوز ۱۸ اس آڈیو کلپ کی تصدیق نہیں کرسکا ہے۔ اس میں یدی یوروپا مبینہ طور پر پاٹل سے کہہ رہے ہیں کہ انہیں کوئی بہانہ بنا کر کیرالہ چلے جانا چاہئے۔ یدی یوروپا کہہ رہے ہیں ایک بار آپ کوچین چلے گئے تو معاملہ اپنے آپ ہی بند ہو جائے گا۔ تو کوئی بہانہ بنا لو اور وہاں چلے جاو۔ آپ وزیر بن جاو گے اور اپنے ساتھ تین اور ارکان اسمبلی کو لے آنا‘‘۔ کانگریس اور جے ڈی ایس نے اپنے سبھی ارکان اسمبلی سے کال ریکارڈ کرنے کو کہا تھا۔

x

Check Also

دہشت گردی کے الزامات سے باعزت بری ممبئی حج ہاؤ س کے امام نے جمعیۃ علما ہند کا شکریہ ادا کیا

ممبئی میں واقع حج ہائوس میں امامت کے فرائض انجام دینے والے ...