بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کی جانب سے  بینگلور میں تقسیم انعامات کا اجلاس

بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کی جانب سے  بینگلور میں تقسیم انعامات کا اجلاس

Print Friendly, PDF & Email

بنگلور:   12 ستمبر، 2021 (راست) "تعلیم مسلمانوں کے موجودہ دور کا سب سے اہم مسئلہ ہے اپنے بچوں کو تعلیم حافظے کے حد تک ہی نہیں بلکہ اُنہیں اس قابل بنائیے کہ وہ اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرے اُس کا مقصد خدائی احکامات کو اپنے زندگی میں نافذ کرسکے اور ہر کسی کو محسو س ہو کہ وہ ایک سچا مسلمان ہے جو زندگی کے ہر مرحلہ میں خدائی احکام کی پرواہ کرتاہے”۔  ان خیالات کا اظہاربورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ تقسیم اسناد کی صدارت کرتے ہوئے سید تنویر احمد سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے اپنے ا ختتامی خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دور جدید میں جہاں پر علم و ہنر اپنی ترقی کو پہنچاہے وہاں ایک مسلمان بحیثیت مسلمان اپنا کردار و رول ادا کرنا چاہئے۔  یہی چیز اسلام ہمیں سکھاتا ہے۔   بورڈ ایک تعلیمی تحریک ہے جو نوخیز نسل کو اسلامی بنیادی تعلیم سے آراستہ کرنے کی غرض سے پچھلے 19 سالوں سے کوشش کرتا آرہا ہے۔

حافظ سید زبیر احمد عمری رکن عاملہ بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن نے اپنے تذکیر باالقرآن میں فرمایا کہ والدین اپنے بچوں کی اخلاقی تربیت کیسے کریں یہ ہمیں قرآن سکھاتا ہے، دور جدید میں انسان اللہ کو بھول گیا ہے معاش کی فکر نے اُنہیں ایسا گھیر لیا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں اس کے علاوہ دوسری کوئی زندگی نہیں۔ ہمیں چاہئے اللہ کے دین کو سمجھ کر اس پر مکمل عمل کریں۔ اسلامی نظام تعلیم کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مہمانان  خصوصی پروفیسر شیخ ہارون صفدر ناظم شہر جماعت اسلامی ہند بنگلور میٹرواور جناب محمد عرفان حیدر ڈائریکٹر شمس گروپ آف اسکول بنگلور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اہم باتوں کی طرف رہنمائی فرمائی۔

اس اجلاس میں شہر بنگلور کی سطح پر رینک حاصل کرنے والے طلباو طالبات کو انعامات سے نوازاگیا۔ ریاض احمد سکریٹری بورڈ نے افتتاحی و استقبالیہ کلمات پیش کیا۔ محمد ثاقب سنٹر آرگنائزر بی آئی ای کے کے اسکول نے کنوینر کی ذمہ داری ادا کی۔ جناب محمد عارف اللہ ممبر بی آئی ای امتحان کمیٹی نے انعامات کا اعلان کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*