بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / بی جے پی لیڈر کی طرف سے میلاد کے جلوس میں پاکستانی قومی ترانہ کا ویڈیو وائرل؛ پولس نے ویڈیو کو بتایا نقلی

بی جے پی لیڈر کی طرف سے میلاد کے جلوس میں پاکستانی قومی ترانہ کا ویڈیو وائرل؛ پولس نے ویڈیو کو بتایا نقلی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 04 دسمبر،2017

بیلگاوی ؍ (اسماعیل ضوریز) بیلگاوی مہانگر بی جے پی کے جنرل سکریٹری راجو ٹوپانور نے اخباری کانفرنس بلا کر ایک ویڈیو میڈیا کو دی ہے جس میں میلاد کے جلوس میں پاکستان کا قومی ترانہ چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہےاور اس میں چند کانگریسی لیڈروں کو بھی ناچتے ہوئے دکھا یا گیا ۔ اس کلپ کو انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے موبائل پر بھی بھیجا ہے جو کہ بہت سے چینلوں پر بھی بغیر تحقیق کے دکھائی جا چکی ہے۔

تاہم اس ویڈیو کے تعلق سے جب مقامی پولس نے جانچ کی تو پتہ چلا کہ اس ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور اس میں پاکستانی ترانہ کی آواز ڈالی گئی ہے اور یہ ویڈیو اصلی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ آج کل سوشیل میڈیا پر اس طرح کے ویڈیو عام ہورہے ہیں جس میں ہندوستانی مسلمانوں کی شبیہ خراب کرنے کی کو شش کی جاتی ہے اور ویڈیو کو ایڈٹ کرکے اس میں پاکستان سے متعلق کوئی مواد بھر ا جاتا ہے تاکہ بھولی بھالی عوام کو سمجھ نہ آئے اور وہ مسلمانوں کو اپنا دشمن سمجھ بیٹھیں جس کے نتیجہ میں زعفرانی ایجنڈہ اپنا الو سیدھا کرسکے۔

x

Check Also

گنگولی میں بائک جلانے کے معاملہ میں ہوئی گرفتاری کے خلاف بیندور میں بی جے پی کا غصہ؛ احتجاج کی دھمکی

بھٹکلیس نیوز / 17 جنوری، 18 بیندور / (بھٹکلیس نیوز بیورو) بیندور ...