بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / بھٹکل تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے کنڑا کوئز مقابلہ کا انعقاد

بھٹکل تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے کنڑا کوئز مقابلہ کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 02 ستمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے ہفتہ کے روز آنند آشرم کانونٹ اسکول مین کنڑا زبان اور اس کے ادب و ثقافت پر ایک کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں جہانشیوری بی ایڈ کالج کی پرنسپال ڈاکٹر نرسمہا مورتھی نے کنڑا پریشد کے کاموں کی سراہنا کی اور کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ بھٹکل میں کنڑا پریشد کی جانب سے طلبہ کو کنڑا زبان کی طرف راغب کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس موقع پر بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ نے بھی اس پروگرام کے انعقاد پر اپنی خوشی ظاہر کی۔

اس کوئز مقابلہ میں کئی اسکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا تھا جس میں چتراپور کے شرالی اسکول نے پہلا مقام، جنتا ودھیالیہ مرڈیشور نے دوسرا مقام اور آنند آشر کانونٹ اسکول نے تیسرا مقام حاصل کیا۔

افتتاحی تقریب کا آغاز ایم پی بھنڈاری کے استقبالیہ کلمات سے ہوا جبکہ قومی گیت کے ساتھ پروگرام اختتام کو پہنچا۔

اس موقع پر تعلقہ سمیتی کے صدر گنگادھر نائک، سریتا تھروس، اروگیا میری، پیٹرک اور دیگر حضرات موجود تھے۔

(فریسٹن ڈٰیاس/رضوان گنگاولی)

x

Check Also

ہندوستان نہ کبھی ہندو راشٹرتھا، نہ ہےاورنہ کبھی بنے گا انشاء اللہ: اسد الدین اویسی

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) ...