بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ساحلی کرناٹک میں آج صبح موسلا دھار بارش؛ اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارش کے امکانات
(Bhatkallys File Photo)

ساحلی کرناٹک میں آج صبح موسلا دھار بارش؛ اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارش کے امکانات

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 7  اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سمیت مرڈیشور، ہوناور منکی اور ساحلی کرناٹک کے دیگر علاقوں میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں بجلی اور کڑک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں بیٹھے افراد کو عارضی طور پر ٹھنڈک نصیب ہوئی۔

ادھر اڈپی اور مینگلور کے علاقوں میں بھی آج صبح زوردار بارش ریکارڈ کی گئ ہے اور اب بھی مطلع ابر آلود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی کرناٹک کے ان علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کے امکانات ہیں۔

x

Check Also

بھٹکل میں شہر کو ریلوے اسٹیشن سے جوڑنے والی سڑک کے درمیان شاہراہ پر انڈر پاس تعمیر کرنے کا مطالبہ

بھٹکل: 21 نومبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں گذشتہ چند دنوں ...