بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مشہور کنڑا اداکار پنیت راج کمار کے انتقال پر بھٹکل میں پیش کی گئ شردھانجلی

مشہور کنڑا اداکار پنیت راج کمار کے انتقال پر بھٹکل میں پیش کی گئ شردھانجلی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 8  نومبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل تعلقہ میں قرض داروں کو تعاون فراہم کرنے والی تنظیم کی طرف سے آج بھٹکل شمس الدین سرکل پر مشہور و معروف کنڑا اداکار پنیت راج کمار کو شردھانجلی پیش کی گئی۔

اس موقع پر اس  تنظیم  کے صدر گنپتی نائک جالی نے پنیت کمار کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے  کہا کہ پنیت راج کمار صرف ایک اچھے اداکار ہی نہیں تھے بلکہ وہ غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرنے والے ایک اچھے انسان بھی تھے۔

اس موقع پر گنگادھر نائک نے پنیت کمار کے سماجی کاموں کو گناتے ہوئے لوگوں کو اپنے اندر بھی اس طرح کی اچھی صفات پیدا کرنے کی ترغیب دی۔

واضح رہے کہ کنڑا فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار 29  اکتوبر کو بینگلور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوا تھا۔

اس موقع پر  تنظیم کے اعزازی صدر نذیر قاسمجی،  نائب صدر سنجیو نائک، جنرل سکریٹری شنکر نائک،  وینکٹیش نائک، جے سی آئی تنظیم کے عبدالجبار، ناصر   ودیگر موجود تھے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*