بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / بھٹکلیس کی محنت رنگ لائی ؛ مسلسل توجہ دلانے کے بعد منی روڈ کا کچرا ہوا صاف

بھٹکلیس کی محنت رنگ لائی ؛ مسلسل توجہ دلانے کے بعد منی روڈ کا کچرا ہوا صاف

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 05 اگست، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکلیس ڈاٹ کام کی جانب سے یکے بعد دیگرے نیوز شائع کرنے کے بعد آخرکا رمنی روڈ والوں  کو کچرے سے صاف سڑک دیکھنے مل رہی ہے۔ آج ہیبلے پنچایت کے ذمہ داران نے جے سی بی کے ذریعہ یہاں کے کچرے کو صاف کیا جس پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر ہیبلے پنچایت صدر این ڈی موگیر، نائب صدر ابو علی صاحب، وارڈ کونسلر سید علی صاحب نے جے سی اور چند مزدوروں کی مدد سے کچرے کو ٹھکانہ لگایا  ۔

اس سلسلہ میں بھٹکلیس ڈاٹ کام نے مسلسل خبریں شائع کر ذمہ داران کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی اور مسلسل ذمہ داران کے ساتھ رابطہ میں رہ کر اس کو انجام تک پہنچایا تھا۔حلانکہ اس  سلسلہ میں  حنیف آباد اور مدینہ کالونی کے مکین بھی کئی ایک میمورنڈم دے چکے  تھے  اور ذمہ داران کی توجہ اس جانب  مبذول کرا نے کی کوشش میں تھے۔

آج اس موقع پر بھٹکلیس سے بات کرتے ہوئے این ڈی موگیر نے  کہا کہ فی الحال ہم نے کچرا صاف کردیا ہے اور اسے ٹھکانہ لگادیا ۔لیکن انہوں نے کہا کہ اب بھی پنچایت کے پاس کوئی زمین نہ ہونے کے سبب یہ عارضی چیز دکھائی دے رہی ہے۔ جس کے لئے آئندہ بھی اس طرح کے مسائل پیش  آنے کے امکانات ہیں۔انہوں نے اس موقع پر جالی پٹن پنچایت اور ٹی ایم سی کے حدود میں آنے والوں پر  الزام لگایا کہ وہ بھی اس طرف کچرا پھینکتے ہیں ۔

موگیر نے آگے کہا کہ یہاں اکثر کچرا جالی پٹن پنچایت اور بلدیہ کے حدود میں رہنے والوں کا ہوتا  ہے ،انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ٹی ایم سی اور پنچایت کی جانب سے گیلا اور سوکھا کچرا الگ الگ کرکے دینے کا حکم لگا یا گیا ہے اس وقت سے یہاں کچرا بڑھتا ہی جارہا ہے۔

جناب سید علی صاحب نے آئندہ کے تعلق سے پوچھے جانے پر کہا کہ ہم نے آئندہ یہاں سی سی ٹی وی لگانے کے تعلق سے غور کیا ہے اور جو بھی اس میں پکڑا جا ئے گا ہم اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے۔

اس موقع پر بھٹکلیس کی جانب سے عوام سے درخواست کی جاتی  ہے کہ وہ براہ مہربانی سڑکوں پر کچرا نہ پھینکیں اور ملک و شہر کی صفائی ستھرائی میں اپنا تعاون پیش کریں۔

(رپورٹ : اسماعیل ضوریز)

x

Check Also

ایرانی بحریہ کی جانب سے جیل میں بند 6/قیدی رہا؛ کشتی پر واپسی

بھٹکل: 14 اکتوبر، 18 (بھٹکلیس نیوزبیورو)   ایرانی بحریہ کے ذریعہ دبئی سمندر ...