بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / اب ہیلمیٹ نہ پہننے پر جرمانے کے ساتھ تین مہینے تک لائسنس ہوگا معطل؛ پچھلی سیٹ والوں کو بھی ہیلمیٹ پہننا ہوگا لازمی

اب ہیلمیٹ نہ پہننے پر جرمانے کے ساتھ تین مہینے تک لائسنس ہوگا معطل؛ پچھلی سیٹ والوں کو بھی ہیلمیٹ پہننا ہوگا لازمی

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 20 اکتوبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے ہیلیمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کرتے ہوئے اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ ڈرائیور کے لائسنس کو تین مہینوں تک معطل رکھنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ چار سال سے بڑی عمر والوں کے لیے پچھلی سیٹ پر بھی ہیلمیٹ پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس حکم کے بعد سے ریاست میں ہیلمیٹ نہ پہننے والوں کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ 194-T کے تحت کارروائی کی جائے گی اور لائسنس کی معطلی کے ساتھ ساتھ ان پر ایک ہزار روپیوں کا جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔اسی طرح اس قانون کے مطابق انشورینس کے بغیر گاڑی چلانے والوں پر دوہزار کا جرمانہ  بھی لگایا جائے گا۔

چار سال سے اوپر کے بچوں کو بھی پہننا ہوگا ہلیمیٹ: اس قانون کے مطابق  سواری پر پچھلی سیٹ پر بیٹھنے والے چار سال سے اوپر کی عمر کے تمام افراد کو بھی ہیلمیٹ کا پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کی خلاف ورزی پر بھی ڈرائیور کے لائسنس کو تین مہینے تک معطل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے  یہ احکامات سپریم کورٹ کی بنائی ہوئی روڈ سیفٹی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جاری کی گئی ہیں۔

متلعقہ افسران کو ان تمام قوانین کو لاگو کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔

 

x

Check Also

متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یو اے ای میں کاروبار کی 100 فیصد ملکیت کا حق دے دیا

دبئی : 24 نومبر، 20 (ذرائع) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ ...