بنیادی صفحہ / کیریر اور تعلیمی خبریں / ریاستی حکومت کی طرف سے اگلے تعلیمی سال سے اسکولوں کو دو شفٹوں میں چلانے کی ہدایت

ریاستی حکومت کی طرف سے اگلے تعلیمی سال سے اسکولوں کو دو شفٹوں میں چلانے کی ہدایت

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 16 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا کوڈ 19 کے چلتے ریاست میں سوشیل ڈسٹنسک پر عمل کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے پرائمری و ثانوی تعلیمات کے شعبہ نے اگلے تعلیمی سال سے اسکولوں میں دو شفٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اسکولوں کو چاہئے کہ وہ اس کے مطابق اپنا نظام الاوقات ترتیب دیں۔ اساتذہ بھی کسی ایک باری میں ڈیوٹی انجام دے سکتے ہیں۔

پرائمری اور سکینڈری تعلیمات کے محکمہ کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ پہلی سے ساتویں تک کے لیے پہلی شفٹ ہوگی جو کہ صبح 7.50 سے 12.20 تک چلے گی جبکہ دوسری شفٹ آٹھویں سے دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے ہوگی جو کہ 12:30 سے 5:00 بجے تک چلے گی۔ حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ بعض اسکولوں میں آٹھویں سے دسویں تک بہت زیادہ طلبہ ہوتے ہیں ایسی صورت میں انہیں بھی دو شفٹ میں تقسیم کیا جائے گا اور تمام طلبہ کو ماسک کا پہننا لازمی ہوگا۔

دونوں شفٹوں کا نظام الاوقات کچھ اس طرح بنایا گیا ہے

۔ پہلی شفٹ میں صبح 7:50 سے 8:00 بجے تک اسمبلی ہوگی 8:00 سے 9:20 تک دو پریڈ ہوں گے، 9:20 سے 9:40 تک انٹرول (وقفہ ) ہوگا، پھر 9:40 سے 12:20 تک چار پریڈ ہوں گے ۔

دوسری شفٹ میں دوپہر 12:10 سے 12:30 تک اسمبلی کا وقت ہوگا۔ 12:30 سے 1:50 دو پریڈ ہوں گے، دوپہر 1:50 سے 2:20 تک کھانے کیلئے وقفہ ہوگا ، پھر 2:20 سے شام 5 بجے تک چار پریڈ ہوں گے۔

واضح رہے کہ نظام الاوقات کے ساتھ ساتھ کچھ غیر نصابی سرگرمیوں کو کم کرکے  ہفتہ بھر کے پریڈ کی تعداد 45 سے گھٹا کر 36 کی گئی ہے۔

ایس ایس ایل سی امتحانات: اس موقع پر وزیر برائے تعلیم مسٹر سریش کمار نے کہا ہے کہ ایس ایس ایل سی کے امتحانات کے ٹائم ٹیبل کے تعلق سے ماہرین کے ساتھ نشست منعقد ہوچکی ہے اور18مئی کے بعد حتمی نظام الاوقات (ٹائم ٹیبل) کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ طلبہ کو امتحانی مرکز میں ماسک کے ساتھ آنا لازمی ہوگا۔ جبکہ اس بار امتحانی مراکز کی تعداد بھی بڑھانے پر غور کیا گیا ہے تاکہ سماجی دوری برقرار رکھنے میں آسانی ہوسکے۔

 

x

Check Also

ریاست میں کورونا کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ : 24 گھنٹوں میں 149 معاملات ۔ منڈیا میں ایک ہی دن میں 71 کورونا پوزیٹیو معاملات

بینگلورو: 19 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں لاک ڈاؤن میں کی ...