بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / جاننا ضروری: آج ہی نمٹا لیں بینک سے متعلق کام، ہولی کے موقع پراتنے دنوں تک بند رہےگا آپ کا بینک
علامتی تصویر

جاننا ضروری: آج ہی نمٹا لیں بینک سے متعلق کام، ہولی کے موقع پراتنے دنوں تک بند رہےگا آپ کا بینک

Print Friendly, PDF & Email

اگرآپ کوبینک سےمتعلق کوئی بھی ضروری کام ہے توآج ہی نمٹا لیں، ورنہ 24 مارچ کے بعد آپ کا کام نہیں ہوپائے گا۔ کیونکہ 20 سے 24 مارچ کے درمیان چاردن بینک بند رہیں گے۔ آپ کو بتادیں کہ بینک کی تعطیل الگ الگ ریاستوں میں الگ الگ ہوتی ہیں۔ پورے ملک میں بینک صرف قومی تعطیلات کے دن ہی بند رہتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں ہولی پرکس دن کس ریاست میں بینک کی تعطیل ہونے والی ہے۔ اس سے پہلے آپ کو اپنے کام نمٹا لینی چاہئے تاکہ کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 ہولی کی چھٹی 21-20 کو رہے گی

بدھ 20 مارچ کو ہولی کی وجہ سے دہرہ دون، کانپور، لکھنو اوررانچی میں چھٹی رہے گی۔ 21 مارچ جمعرات کے دن بیشترریاستوں میں بینکوں کی چھٹی رہے گی۔ اس دن رنگ کھیلا جاتا ہے۔

جمعہ کے روزیعنی 22 مارچ کویوم بہارہے، اس وجہ سے بہارمیں اس دن بینکوں کی چھٹی رہے گی۔ 23 مارچ کوچوتھا ہفتہ ہےاور24 مارچ کواتوارہے، اس لئے21 سے لےکر24 مارچ تک بینک بند رہیں گے۔

مزید اطلاعات کے لئے اس لنک پرکلک کرسکتے ہیں۔

https://rbi.org.in/Scripts/HolidayMatrixDisplay.aspx

x

Check Also

تصاویر: دو دن کی تلاش کے بعد بھٹکل شرالی پل کے قریب ابراہیم عابدہ کی نعش دریافت