بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / بنگلور میں این پی آر کی تیاریاں شروع 19ہزار سے زائد شمار کنندگان کو تعینات کیا جائے گا، 15اپریل سے 29مئی تک ہاؤز لسٹنگ ہو گی

بنگلور میں این پی آر کی تیاریاں شروع 19ہزار سے زائد شمار کنندگان کو تعینات کیا جائے گا، 15اپریل سے 29مئی تک ہاؤز لسٹنگ ہو گی

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو2جنوری(سالارنیوز)مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق کرناٹک میں نیشنل پاپولیشن رجسٹر(این پی آر) جو ہر دہائی میں ہونے والی مردم شماری کا نیا طریقہ ہو گا اس پر 15اپریل سے کارروائی شروع ہونے جارہی ہے۔ اس کے لئے شہر بنگلور و میں برہت بنگلورو مہا نگر پالیکے کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ بی بی ایم پی کی حدود میں این پی آر کی تیاری کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے بی بی ایم پی کمشنر بی ایچ انیل کمار اور ریاست کے سینسس ڈائرکٹر ایس بی وجے کمار نے بتایا کہ شہر بنگلورو میں این پی آر کے تحت اندراج کا کام 15اپریل سے شروع ہو گا اور یہ سلسلہ 29مئی تک جاری رہے گا اس مدت کے دوران ہاؤزلسٹنگ کا مرحلہ چلے گا اور دیڑھ ماہ کی اس مدت کے دوران شہر بنگلورو میں گھروں کی مجموعی تعداد پر مشتمل فہرست تیار کی جائے گی۔جبکہ تمام گھروں میں فرداً فرداً مردم شماری 9/فروری 2021سے 28فروری 2021تک ہاؤز لسٹنگ میں شامل گھروں کی تعداد کی بنیاد پر کی جائے گی۔یکم تا 5مارچ 2021مردم شماری کی درج شدہ تفصیلات پر نظر ثانی کی جائے گی۔ مسٹر وجئے کمار نے بتایا کہ مردم شماری کے دوران کوئی بھی تفصیل جو شمار کنندہ کو مہیا کرائی جائے گی اس کو کسی بھی حال میں کسی اور پر ظاہر ہونے نہیں دیا جا ئے گا اور ایک بار تفصیل درج ہونے کے بعد اس تک شمار کنندہ یا کسی اور سطح کے کارکن کی رسائی کی گنجائش موجود نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار صرف سرکاری فلاحی اسکیموں کی ترتیب اور آباد ی کی تفصیل معلوم کرنے کے لئے یکجا کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے مرحلے میں عوام کو یہ پورا اختیارہے کہ وہ اپنی کوئی بھی تفصیل فراہم کرنے سے انکار کریں۔انکار کے بعد کسی سے اصرار نہیں کیا جائے گا کہ وہ لازمی طور پر تفصیلات فراہم کریں۔ مسٹر وجئے کمار نے کہا کہ این پی آر کا تعلق صرف مرد م شماری ہے اس کا این آر سی کے کچھ لینا دینا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ این پی آر کے تحت اندراج کے لئے کوئی دستاویز طلب نہیں کیا جائے گی۔ البتہ جن کی تفصیلات درج کی جائیں گی ان کا آدھار نمبر، پین کارڈنمبر، موبائل نمبر، ووٹر شناختی کارڈ نمبر لیا جائے گا۔
ہاؤز لسٹنگ:مسٹر وجئے کمار نے کہا کہ این پی آر کے پہلے مرحلے میں جو ہاؤز لسٹنگ کی جائے گی اس میں مکان کے مکمل پتہ کے ساتھ، عمارت کی حالت، منزلوں کی تعداد، عمارت کی ملکیت، عمارت میں موجود مکانات کے کمروں کی تعداد ان میں مقیم خاندانوں کی تعداد، عمارت کو حاصل بلدی سہولتوں کی تفصیل، بجلی، پانی اور ڈرینیج، گھر میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات کی تفصیل، بیت الخلاء کی سہولت، کھانے کے لئے استعمال ہونے والی اشیاء، گھر کے سربراہ کی تفصیل، مذہب، ذات، مادری زبان، بول چال کی زبان، تعلیمی قابلیت، روزگار کی تفصیل، گھر میں موجود اراکین کی تعداد، اس سے پہلے کس مقام پر تھے اس کی جانکاری، افراد خانہ کی تعداد، ان کی تاریخ پیدائش، عمر، میاں بیوی اگر ہوں تو ان کی تفصیل،شادی کی تاریخ، بچوں کی تفصیل، معاشی حالت کی تفصیل، مکان اور دفتر یا کام کی جگہ کا فاصلہ، اگر مقامی نہیں ہیں تو اپنے مقام سے شہر میں منتقل ہونے کی تاریخ، منتقلی کی وجہ وغیرہ، شہر میں قیام کی مدت، اس سے پہلے قیام کی تفصیل، والدین کا نام، اپنے گھر کا پتہ، آدھار، موبائل، ووٹر آئی ڈی، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ نمبربتانا ہوگا۔

x

Check Also

گوا سے بنگلور کے لیے اب نئی ریل گاڑی متعارف؛ بھٹکل والوں کے لیے بھی ہوگی آسانی

بھٹکل/کاروار: 12 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عوام کی مسلسل مانگ کو ...