بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / حج کمیٹی کے زیر انتظام ہندوستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ آج مدینہ منورہ پہنچا

حج کمیٹی کے زیر انتظام ہندوستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ آج مدینہ منورہ پہنچا

Print Friendly, PDF & Email

جدہ: 4 جولائی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) حج کمیٹی  آف انڈیاکے زیر انتظام آج 419/عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ پہنچی جہاں ان کے استقبال کے لیے ہندوستانی سفیر برائے سعودی عربیہ ڈاکٹر اوصاف سعید، قونصل جنرل جناب نور الرحمان شیخ، قونصل حج جناب صابر صاحب وغیرہ موجود تھے۔

اس موقع پر عازمین کے استقبال کے بعد انہیں مسجد نبوی کے قریب مرکزیہ میں اتارا گیا جہاں عازمین 8/دن رہ کر 12/جولائی،2019 کو مکہ روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سال حج کمیٹی آف انڈیا کے ماتحت 140000 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے جن میں سے 63/ہزار افراد مدینہ سے مکہ جائیں گے جبکہ بقیہ عازمین 20/جولائی کے بعد جدہ پہنچیں گے۔

اس موقع پر ان کی تمام سہولیات کا دھیان رکھنے کے لیے ہندوستانی سفیر، قونصل جنرل اور قونصل حج پوری طرح سے مستعدی دکھا رہے ہیں۔

x

Check Also

دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کا انتقال، پورے ملک میں غم کی لہر

دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ اورکانگریس کی سینئر لیڈر شیلا دیکشت کا ...