بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / گوا سے بنگلور کے لیے اب نئی ریل گاڑی متعارف؛ بھٹکل والوں کے لیے بھی ہوگی آسانی

گوا سے بنگلور کے لیے اب نئی ریل گاڑی متعارف؛ بھٹکل والوں کے لیے بھی ہوگی آسانی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل/کاروار: 12 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عوام کی مسلسل مانگ کو دیکھتے ہوئے ساؤتھ ویسٹرن ریلوے نے گوا سے بینگلور کے لیے نئی ریل گاڑی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ ٹرین روزانہ بنگلورو سے نکلنے کے بعد سبرامنیا روڈ، پڈیل، سورتکل  اور کاروار سے ہوتے ہوئے واسکوڈی گاما پہنچے گی۔

تایا گیا ہے کہ نئی ٹرین شام 45-06کو یشونت پور سے نکلے گی اور صبح 25-08کو کاروار اور 10بجے واسکو ڈی گاما پہنچے گی ۔ شام 40-04کو واسکو سے نکل کررات  31-08بجے کاروار پہنچ کر صبح 9بجے یشونت پور پہنچے گی۔ اس دوران یہ  ٹرین یشونت پور سے نکل کر چکبلاپور،چنا پٹن ، ہاسن، سکلیشپور، سبرامنیا روڈ، پتور، سورتکل، اُڈپی ، کنداپور، بیندور، بھٹکل ، مرڈیشور ، کمٹہ ، انکولہ ، کاروارمیں رکے گی ۔ ٹرین میں تین جنرل کلاس، ایک 2ٹائر اور 3ٹائر اے سی کوچ،سات جنرل سکینڈ کلاس سلیپر کوچ ہونگے۔

ریلوے افسران نے بتایا ہے کہ یہ ایک عبوری ٹائم ٹیبل ہے، اس میں مسافروں کے مفاد کو دیکھتے ہوئے مزید تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

x

Check Also

بیرون ملک سے بھٹکل آنے والوں سے فوری طبی جانچ کرانے کی اپیل

بھٹکل: 5 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل تعلقہ میں ویسے تو اب ...