بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / انکولہ؛ کار اور ٹرک کی ٹکر میں دو ہلاک ایک زخمی

انکولہ؛ کار اور ٹرک کی ٹکر میں دو ہلاک ایک زخمی

Print Friendly, PDF & Email

انکولہ: 11 اکتوبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو)انکولہ قومی شاہراہ 66/ پر بدھ کے روز ٹرک اور ایرٹیگا کار کے درمیان ہوئے تصادم میں دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت سریش لکشمن رائیکر (65)، چندراکل سریش رائیکر (60) کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت بھارتی پربھاکر (46) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق سریش کمٹہ سے انکولہ کار پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے تیزی سے آرہی ٹرک اس کی کار سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹکر لگتے ہی کار پلٹا کھاتے ہوئے 50/فٹ دور جاگری۔

حادثہ کے فوری بعد انکولہ اور گوکرن کی پولس موقع واردات ہر پہنچی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

حادثہ کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار بتایا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

گوا میں کانگریس نے پیش کیا حکومت بنانے کا دعویٰ، کہا- ‘بی جے پی کے پاس اکثریت نہیں’۔

گوا میں طویل وقت سے جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان کانگریس ...