بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے کی طرف سے فیس بک پیچ ایڈمن کے خلاف پولس تھانہ میں شکایت

مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے کی طرف سے فیس بک پیچ ایڈمن کے خلاف پولس تھانہ میں شکایت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 13 مارچ، 18

سرسی ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکزی وزیر آننت کمار اور ان کے خصوصی مشیر کے ذریعہ پولس تھانہ میں فیس بک کے پیچ ایڈمن کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔

درج شدہ شکایت کے مطابق ’’پراجاکیا‘‘ نام کے فیس بک پیچ پر مرکزی وزیر کی طرف ایک متنازعہ بیان منسوب کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو پھر کیمپے گوڈا کا مجسمہ ہٹا کر وہاں شیواجی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا‘‘۔

آننت کمار کے خصوصی مشیر سریش کمار نے صفائی دی ہے کہ مرکزی وزیر نے کبھی ایسا بیان نہیں دیا ہے یہ صرف ان کے خلاف کنڑیگاس کو بہکانے کی ایک سازش ہے۔

خیال رہے کہ یہ پیغام کئی دنوں سے سوشیل میڈیا پر گردش کر رہا ہے اور کئی لوگوں نے آؤنت کمار کو دھمکی بھی دی ہے۔

 

x

Check Also

شوہر کی موت پر رنجیدہ خاتون کی کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی

گوکرن: 15 جولائی، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے اگراگونا میں ہفتہ ...