بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / اتر کینرا پارلیمانی حلقہ سے آنند اسنوٹیکر ہوسکتے ہیں جے ڈی (ایس) کے امیدوار

اتر کینرا پارلیمانی حلقہ سے آنند اسنوٹیکر ہوسکتے ہیں جے ڈی (ایس) کے امیدوار

Print Friendly, PDF & Email

کارورا: 15 مارچ،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کانگریس اور جنتادل (ایس ) کے درمیان پارلیمانی نشستوں کی تقسیم کے لیے طے ہوئے معاہدہ میں اترکینرا پارلیمانی حلقہ کی نشست جے ڈی (ایس) کو دینا طے ہوئی ہے۔

اترکینرا میں موجودہ ایم پی اور مرکزی وزیر آننت کمار کو بی جے پی سے ٹکٹ ملنا طے ہے اس لیے ان کے مقابلہ میں یہاں کی نشست کو اہم سمجھا جارہا تھا۔ تاہم معاہدہ کے بعد یہاں کی نشست جے ڈی (ایس) کے نمائندے کے لیے مختص ہوگئی ہے۔

اس سے قبل اس نشست کے لیے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے کانگریس پارٹی کے پرشانت دیش پانڈے اور نویدت الوا کے نام لیے جارہے تھے لیکن اس اعلان کے بعد اب اس انشست کے لیے آنند اسنوٹیکر کا نام ہی سامنے آرہا ہے۔

بی جے پی سے جنتادل (سیکولر) میں شامل ہونے والے اسنوٹیکر کا سیاسی پس منظر کافی مضبوط ہے اور وہ اس نشست کے لیے جے ڈی (ایس) کے لیے موزوں ترین شخصیت سمجھے جارہے ہیں جوکہ مخالف  امیدوار کو شکست دے سکتے ہیں۔

حلانکہ آنند اسنوٹیکر بھی اپنے ساتھ ایک بہت برا ووٹ بینک رکھتے ہیں لیکن اس نشست میں پچھلے کئی سالوں سے ممبر پارلیمان رہے آننت کمار کو شکست دینا ان کے لیے ایک چیلنج ہوسکتا ہے۔

اس سلسلہ میں جے ڈی (ایس) کے اہم لیڈر نے بھٹکلیس کو بتایا کہ بہت امکان ہے کہ جے ڈی ایس کی جانب سے آنند اسنوٹیکر کو ہی امیدوار بنایا جائے گا۔

x

Check Also

یلاپور میں غیر قانونی طور پر لے جارہے 24/جانور ضبط؛ دو گرفتار

یلاپور: 17 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  یلاپور پولس نے منگل کے ...