بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / عفان کو  گوا لے جاکر قتل کرنے  کا تھا منصوبہ ۔ قاتلوں کو دی جانی تھی پانچ لاکھ کی سپاری: ضلعی ایس پی نے دیا اشارہ
علامتی تصویر

عفان کو  گوا لے جاکر قتل کرنے  کا تھا منصوبہ ۔ قاتلوں کو دی جانی تھی پانچ لاکھ کی سپاری: ضلعی ایس پی نے دیا اشارہ

Print Friendly, PDF & Email

کاروار/بھٹکل:  04 نومبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل قومی شاہراہ پر واقع ایک نجی لاڈج میں  گزشتہ ماہ قتل کیے جانے والے عفان جبالی معاملہ میں ضلعی ایس پی شیوپرکاش دیور نے نیا خلاصہ کیا ہے۔

انہوں نے اس سلسلہ میں  کاروار میں اخباری کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے  ہوئے بتایا کہ  اب تک کی جانکاری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عفان کو گوا لے جاکر قتل کرنا تھا جس کے لیے قاتلوں کو پانچ لاکھ روپئے کی سپاری دینے کی بات ہوئی تھی۔

ایس پی کے مطابق بھٹکل کے رہائشی اقبال نے  عفان کو جان سے مارنے کے لیے4/افراد کو پانچ لاکھ کی رقم دی تھی حلانکہ  طے شدہ منصوبہ کے مطابق عفان کو گوا لے جاکر موت کے گھاٹ اتارنا تھا لیکن بھٹکل کے ہی ایک لاڈج میں  ان کے درمیان تکرار زور پکڑے جانے کے بعد وہیں اس کا قتل کیا گیا ۔ جس کے بعد موقع واردات سے 5.12 لاکھ روپئے برآمد کر لیے گئے تھے۔تاہم ایس پی نے قتل کی وجوہات کے تعلق سے کوئی تفصیل پیش نہیں کی ہے۔

ایس پی کے مطابق اس معاملہ میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی شناخت بھٹکل کے  محمد اقبال ابراہیم شیخ اور مینگلورو کے محمد سراج (34)، ناظم ابراہیم (23)، محمد مشرف امتیاز (19)، محمد اشرف (28) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اس سلسلہ میں ایڈیشنل ایس پی گوپال بیاکوڈ کی نگرانی میں اے ایس پی نکھل بلاور اور ان کی ٹیم تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

 

x

Check Also

گوا سے بنگلور کے لیے اب نئی ریل گاڑی متعارف؛ بھٹکل والوں کے لیے بھی ہوگی آسانی

بھٹکل/کاروار: 12 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عوام کی مسلسل مانگ کو ...