بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / معروف شاعر اعجاز رحمانی دنیا سے کوچ کرگئے۔دیکھیں بھٹکلیس پر ان کی معروف نعتیں اور شاعری

معروف شاعر اعجاز رحمانی دنیا سے کوچ کرگئے۔دیکھیں بھٹکلیس پر ان کی معروف نعتیں اور شاعری

Print Friendly, PDF & Email

کراچی :اردو کے معروف شاعر اعجاز رحمانی بھی دنیائے فانی سے کوچ کرگئے،اعجاز رحمانی کو نعت گو کی حیثیت سے نمایاں مقام حاصل تھا۔

تفصیلات کے مطابق نعت گو کی حیثیت سے مانے جانے والے اردو کے معروف شاعر اعجاز رحمانی طویل علالت کےبعد 26/اکتوبر،2019 کی صبح کراچی میں خالق حقیقی سے جاملے،انکا کانام سید اعجازعلی رحمانی اورتخلص اعجاز تھا،12فروری 1936ء کو علی گڑھ میں پید اہوئے،اعجاز رحمانی کی کم عمری میں ہی والد اور والدہ کا انتقال ہوگیا تھا،1954ء میں پاکستان آگئے۔

اعجاز رحمانی کراچی میں ابراہیم انڈسٹری عثمان آباد میں ملازم ہوگئے،انہوں نے قمر جلالوی کی شاگردی اختیار کی،اعجاز رحمانی کا شاعری میں اک اپنا ہی مقام تھا،ایک نعت گو کی حیثیت سے انہیں منفرد مقام حاصل تھا۔

ان کی تصانیف میں ’’اعجاز مصطفیٰ‘‘، ’’پہلی کرن آخری روشنی‘‘(نعتیہ مجموعوں میں ’’کاغذ کے سفینے‘‘، ’’افکار کی خوشبو‘‘، ’’لہو کا آبشار‘‘، ’’لمحوں کی زنجیر شامل ہیں جبکہ غزلوں کے مجموعےمیں ’’چراغ مدحت‘‘، ’’جذبوں کی زبان‘‘، ’’خوشبو کا سفر شامل ہے۔

بھٹکلیس ڈاٹ کام پر ان کے ساتھ خصوصی گفتگو اور ان کی نعتیں اور شاعری ضرور سنیں۔

x

Check Also

گوا سے بنگلور کے لیے اب نئی ریل گاڑی متعارف؛ بھٹکل والوں کے لیے بھی ہوگی آسانی

بھٹکل/کاروار: 12 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عوام کی مسلسل مانگ کو ...