بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / منڈگوڈ میں بس اور ٹرک کے مابین تصادم؛ ایک ہلاک 22/زخمی
[adrotate banner="161"]

منڈگوڈ میں بس اور ٹرک کے مابین تصادم؛ ایک ہلاک 22/زخمی

Print Friendly, PDF & Email

منڈگوڈ: 29 نومبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) منڈگوڈ کے گوناڈی کوپا میں کے ایس آر ٹی سی بس اور وی آر ایل ٹرک کے مابین ہوئی ٹکر میں ایک ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ مرنے والے کی شناخت دامنا ہنومنتپا وڈار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق سرکاری بس سرسی کی جانب جارہی تھی کہ تیز رفتاری میں مخالف سمت سے آرہی وی آر ایل ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

اس حادثہ میں شدید زخمی افراد کو ہبلی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں منڈگوڈ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا۔

[adrotate group="32"]
x

Check Also

تصاویر: کاروار میں عالمی یوم خون عطیہ منایا گیا