بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / زندگی کی جنگ ہار گیا 2 سال کا سجیت، ریسکیو ٹیم نے 70 فٹ گہرے بورویل سےنکالی لاش

زندگی کی جنگ ہار گیا 2 سال کا سجیت، ریسکیو ٹیم نے 70 فٹ گہرے بورویل سےنکالی لاش

Print Friendly, PDF & Email

تمل ناڈو کے تریچورہ پلی میں 70 فٹ بووریل  میں گرا 2 سا ل کا معصوم سجیت ولسن آخر کار زندگی کی جنگ ہار ہی گیا۔ ریسکیو ٹیم اسے بورویل سے زندہ نہیں نکال پائی۔  ولسن کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک سرکاری افسر نے کہا، سجیت ولسن کی کا جسم بورویل کے اندر ڈی کمپوزڈ (سڑ۔گل )چکا گیا تھا۔ معصوم کو بچانے کی پوری کوشش کی گئی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا”۔

سجیت ولسن جمعہ یعنی 25اکتوبر  کی دوپہر اپنے گھر کی پیچھے کھیلتے۔کھیلتے 25 فٹ گہرے بورویل میں گرگیا تھا لیکن پھسلتے ہوئے اور پھسلتے ہوئے 70 فٹ تک کی گہرائی میں چلاگیاتھا۔ ریسکیو ٹیم نے پوزیشن سمجھنے کے بعد کہا تھا کہ بچے کو نکالنے میں آڈھا دن کا وقت اور لگے گا لیکن منگل علی الصبح بورویل کے اندر سے بدبو آنے لگی۔ بچے کا جسم سڑ چکا تھا اب لاش اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہے۔

ریسکیو ٹیم میں شامل ایک ممبر کے مطابق بچے تک پہنچنے کیلئے تقریبا 40 میٹر کا گڈھا کھودلیا گیا تھا۔ بچہ 70 فٹ گہرے گڈھے میں گرا تھا ایسے میں بچے تک پہنچنے کیلئے بورویل کے مطابق ایک میٹر چوڑی سرنگ بنانے کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن یہ کوشش بھی ناکام رہی۔ کیونکہ ٹھیک سے سانس نہیں لے پانے کی وجہ سے بچی بیہوش ہوگیا تھا اور کوئی حرکت نہیں نظر آرہی تھی۔

 بچے کی سلامتی کے لئے پی ایم مودی نے کی تھی دعا۔وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے دن ٹویٹ کرکے  کہا تھا کہ اُن کی دعائیں تین سالہ بچے سجیت ولسن کے ساتھ ہیں جو تمل ناڈو کے علاقہ تریچورہ پلی کے قریب گزشتہ 77 گھنٹوں سے زیادہ وقت سے ایک سوکھے بورویل میں پھنسا ہوا ہے ۔ اُس کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ وزیراعظم نے چیف منسٹر تملناڈو پلانی سوامی سے بچاؤ کوششوں کے بارے میں بات چیت کی تھی ۔ لیکن تمام تر کوششوں کے بعد بھی بچے کی جان نہیں بچ سکی۔

وہیں سجیت ولسن کی زندگی کیلئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی دعا کی تھی۔

x

Check Also

گوا سے بنگلور کے لیے اب نئی ریل گاڑی متعارف؛ بھٹکل والوں کے لیے بھی ہوگی آسانی

بھٹکل/کاروار: 12 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عوام کی مسلسل مانگ کو ...