بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ریاست میں کورونا کے 16  نئے معاملات؛ کل تعداد 144 کوپہنچی
علامتی تصویر

ریاست میں کورونا کے 16  نئے معاملات؛ کل تعداد 144 کوپہنچی

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 4  اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں آج ہھر ایک بار کورونا کے مزید 16 معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست کرناٹک میں کورونا متاثرین کی تعداد 144 کو پہنچ چکی ہے۔

محکمہ صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں آج  ہفتہ کی شام تک 144 کورونا پوزیٹیو کے مریض پائے گئے ہیں جس میں چار اموات اور 11 وہ افراد بھی شامل ہیں جو صحت یاب ہوکر اپنے گھر میں ہیں۔

واضح رہے کہ ان 144 افراد میں سے آٹھ افراد کا تعلق پڑوسی ریاست کیرالہ سے ہے جو کہ مینگلور انٹرنیشل ہوائی اڈہ پر اترے تھے جسکے بعد ان میں کورونا کے اثرات پائے جانے پر علاج کے لیے رکھا گیا تھا۔

x

Check Also

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں  کورونا کے 135 نئے معاملات: کل تعداد 2418 کو پہنچی

بینگلور: 27 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ریاست کرناٹک میں پچھلے چوبیس گھنٹوں ...