بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ریاست میں کورونا کا قہر جاری: 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1502 نئے معاملات۔ بینگلورو اربن میں 889 نئے معاملات
علامتی تصویر

ریاست میں کورونا کا قہر جاری: 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1502 نئے معاملات۔ بینگلورو اربن میں 889 نئے معاملات

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 2 جولائی 20  (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کرناٹک میں کورونا مسلسل اپنا بھیانک چہرہ دکھا رہا ہے۔ محکمہ صحت کی اطلاع کے مطابق کل شام پانچ بجے سے آج شام بجے تک ریاست میں کورونا کے 1502 نئے معاملات ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سے 889 مریضوں کا تعلق بینگلورو اربن سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک ریاست میں کورونا کے 18016 مجموعی معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 8334 مریض صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں، جبکہ اب تک کورونا کی وجہ سے 272 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج دکشن کینرا میں 90 معاملات، میسورو میں 68 معاملات، بلاری میں 65 معاملات،   دھارواڑ میں 47 معاملات، وجیاپور اور رام نگر میں 39 معاملات، اڈپی میں 14معاملات اور اتر کینرا میں 17 معاملات سامنے ہیں۔

x

Check Also

ریاست میں کب سے کھلیں گے اسکول اور کالج؟؟؟: کل وزیر اعلیٰ لے سکتے ہیں حتمی فیصلہ

بینگلور: 22 نومبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت پی یو  کالجس اور ...