بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ریاست میں پچھلے 24  گھنٹوں میں 143 نئے معاملات: کل تعداد بڑھ کر 1605 کو پہنچی

ریاست میں پچھلے 24  گھنٹوں میں 143 نئے معاملات: کل تعداد بڑھ کر 1605 کو پہنچی

Print Friendly, PDF & Email

بینگلور: 21 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) محکمہ صحت کی جانب سے آج شام پانچ بجے جاری کی گئی ہیلتھ بلٹین کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کرناٹک میں کورونا کے 143 معاملات سامنے آئے ہیں جس میں سب سے زیادہ معاملات منڈیا سے ہیں جہاں آج کورونا کوڈ 19 کے کل 33 معاملے سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اڈپی میں آج 26 معاملے، ہاسن میں 13 معاملے، بلاری میں 11 معاملے، اتر کینرا میں 9 معاملے، بیلگاوی میں 9، شیموگہ اور بینگلور اربن میں 6، دکشن کینرا، دھارواڑ اور رائچور سے پانچ پانچ معاملے، داونگیرے میں 3 اور دیگر مقامات پر ایک دو معاملے سامنے آئے ہیں۔

ان معاملات کے بعد ریاست میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 1605 کو پہنچ گئی ہے جس میں اب تک 571 مریض صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں اور 41 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں جب سے چھوٹ دی گئی ہے اس وقت سے ملک بھر میں کورونا کے معاملات بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ اس دوران عوام سوال کر رہے ہیں کہ ملک میں جب کورونا کے معاملات کم تھے تو لاک ڈاؤن میں شدت تھی اور اب جبکہ تعداد مسلسل بڑھتے ہی جارہی ہے تو حکومت کیوں چھوٹ دے رہی ہے۔

اس بیماری سے لڑنے کے لیے جہاں عوام کا بیدار رہنا ضروری ہے وہیں حکومت کی طرف سے ایسے فیصلے ہونے چاہئیں جو اس بیماری کو بڑھنے سے روکنے والے ہوں نہ کہ بیماری کے بڑھنے کا سبب بنیں۔ اگر حکومت اور عوام دونوں اس موقع پر سمجھداری کا مظاہرہ کریں گے تو ملک سے کورونا کے جلد ختم ہونے کے امکانات ہیں ورنہ آئندہ کئی مہینے اسی مہاماری کے ساتھ جوجھنے میں ضائع ہوسکتے ہیں۔

 

 

x

Check Also

تصاویر: پولس میموریل ڈے پر کرناٹک میں شہیدوں کو پیش کیا گیا خراج عقیدت