بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ریاست میں آج کورونا کے کل 138 معاملات؛ چکبالاپور میں ایک ہی دن 47 افراد کو ہوان کورونا مرض

ریاست میں آج کورونا کے کل 138 معاملات؛ چکبالاپور میں ایک ہی دن 47 افراد کو ہوان کورونا مرض

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 22 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک میں تقریبا دو مہینے  کا طویل ترین لاک ڈاؤن چل رہا ہے لیکن جس وبا کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن لاگو کیا گیا تھا وہ وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ابھی کچھ دنوں سے لاک ڈاؤن میں چھوٹ کے بعد اس وبا کے کیسس میں بہت اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ریاست کرناٹک میں بھی پچھلے کچھ دنوں سے ہر دن کورونا مریضوں کے ایک سو سے زائد معاملے سامنے آرہے ہیں جو کہ بہت ہی تشویشناک بات ہے ان میں اکثر وہ افراد ہیں جو کہ دوسری ریاستوں یا خلیجی ممالک سے لوٹے ہیں۔

محکمہ صحت کی ہیلتھ بلٹین کے مطابق ریاست میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 138 معاملات سامنے آئے ہیں جس میں سب سے زیادہ معاملات چکبالاپور سے ہیں جہاں آج ایک ہی دن میں 47 مریض پائے گئے ہیں۔

اسی طرح ہاسن میں 14، رائچور میں 10، بیدر میں 9، منڈیا  اور ٹمکور میں 8،  بینگلورو رورل، بینگلور اربن اور چکمگلور میں پانچ پانچ، اڈپی میں تین، دکشن کینرا اور اتر کینرا میں ایک ایک معاملے ریکارڈ کیے گئے جبکہ دیگر اضلاع سے بھی ایک دو معاملے سامنے آئے ہیں۔

ان تازہ معاملات کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 1747 کو پہنچ گئی ہے جبکہ اس میں سے 597 افراد وہ ہیں جو صحت یاب ہوچکے ہیں اور 41 افراد اس بیماری کی زد میں آکر فوت ہوچکے ہیں۔

 

x

Check Also

ریاست میں 25جون سے شروع ہوں گے ایس ایس ایل سی امتحانات: پی یو سی دوم کا آخری پرچہ 18 جون کو ہوگا

بینگلور: 18 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک ایس ایس ایل سی بورڈ ...