بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ریاست میں ہر دن بڑھ رہی ہے کورونا مریضوں کی تعداد: پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 115 نئے معاملات

ریاست میں ہر دن بڑھ رہی ہے کورونا مریضوں کی تعداد: پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 115 نئے معاملات

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 28 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک میں بیرون ریاست سےآنے کی چھوٹ دینے کے بعد سے ہر دن سو کے قریب کورونا کوڈ 19 کے معاملات سامنے آرہے ہیں جس سے ریاستی حکومت سخت تشویش کا شکار ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی تازہ اطلاع کے مطابق ریاست میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 115 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس میں اڈپی ضلع سر فہرست ہے جہاں ایک ہی دن میں 29 معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ دکشن کینرا میں 24 معاملات کے ساتھ دورے نمبر پر ہے۔ان میں اکثر وہ افراد ہیں جو کہ دوسری ریاستوں سے لوٹے ہیں۔

اسی طرح ہاسن میں 13، بیدر میں 12، بینگلورو میں 9، یادگیر میں 7، چتردرگہ میں 6، کلبرگی میں پانچ، ہاویری میں چار، چکمگلور میں تین، وجیاپور میں دو اور رائچور میں ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ان تازہ معاملات کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 2533 کو پہنچ گئی ہے جبکہ اس میں سے 834 افراد وہ ہیں جو صحت یاب ہوچکے ہیں اور 47 افراد اس بیماری کی زد میں آکر فوت ہوچکے ہیں۔

x

Check Also

کرناٹک : مرسی اینجلس کو ایوارڈ دینے کے بعد بی بی ایم پی نے لیا واپس ، مچا ہنگامہ

بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے(BBMP) کی جانب سے کورونا کے بہادروں کی توہین ...