بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ملک میں 177 ہوئی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد، ممبئی میں ڈبہ والوں نے روکی سروس
علامتی تصویر

ملک میں 177 ہوئی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد، ممبئی میں ڈبہ والوں نے روکی سروس

Print Friendly, PDF & Email

مہاراشٹر سے بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ ممبئی میں تقریبا 5 ہزار ڈبے والے 2 لاکھ لوگوں کو کھانا پہنچاتے ہیں۔ بتادیں کہ ڈبہ والوں نے کل سے اپنی خدمات کو 31 مارچ تک معطل رکھنے کا فیصلہ لیاہے۔ آپ کو بتادیں کہ ممبئی اور مضافات میں دفتروں میں کام کاج کرنے والوں کو اب گھر کا بنا کھانا نہیں مل سکے گا۔ کورونا وائرس کے پیش نظر ڈبے والوں نے خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈبے والوں کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ ممبئی میں پانچ ہزار ڈبے والے ہیں جو تقریبًا دو لاکھ لوگوں تک کھانے کے ڈبے پہنچاتے ہیں۔ اکتیس مارچ تک خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہاراشٹرا میں کورونا کے دو نئے کیس سامنے آئے ہیں  جس کے بعد ریاست میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 49 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی  پورے ملک میں کل  177 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

قابل غور ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک ایک 177 سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ تلنگانہ میں سات نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ یہ ساتوں انڈونیشیائی شہری ہیں۔ ان سات نئے معاملوں کے ساتھ تلنگانہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر تیرہ ہوگئی ہے۔ ادھر ملک کی مختلف ریاستوں میں بھی کوروناوائرس کے نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد بڑ ھ 49تک پہنچ گئی ہے۔ کیرل ، کرناٹک ، دہلی اور اترپردیش سے بھی نئے معاملے روشنی میں آرہے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے۔ اب تک 177 سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائر س کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جبکہ لیہہ میں تعینات ایک فوجی جوان بھی کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ فوج کے اسپتال میں وائرس سے متاثر فوجی کا علاج چل رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ فوجی جوان کے والد گزشتہ دنوں ہی ایران سے لوٹے تھے۔ ادھر ملک کی مختلف ریاستوں میں بھی کوروناوائرس کے نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد بڑ ھ کر 49تک پہنچ گئی ہے۔ کیرل میں چوبیس، کرناٹک میں گیارہ، دہلی میں آٹھ،اترپردیش میں چودہ۔ مرکز کے زیر انتظام لداخ میں چھ معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔دوسری طرف کوروناوائرس کےسبب چھہتر ٹرینوں کومنسوخ کیاگیاہے۔

x

Check Also

ساحلی کرناٹک میں آج صبح موسلا دھار بارش؛ اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارش کے امکانات

بھٹکل: 7  اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سمیت مرڈیشور، ہوناور منکی اور ...