بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ضلع اترکینرا میں عالمی یوم خون عطیہ کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا انعقاد

ضلع اترکینرا میں عالمی یوم خون عطیہ کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 14 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز  بیورو) آج 14/جون عالمی یوم خون عطیہ کے موقع پر ضلع اترکینرا میں بھی کئی تنظیموں کے اشتراک سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر کاروار کے شیواجی بی یاڈ کالج  میں ایک اہم پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس کا افتتاح کالج کے پرنسپال ڈاکٹر شیوانند نائک کے ہاتھوں ہوا۔ انہوں نے اس موقع پر خون عطیہ کرنے کے فوائد اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے انسان کی اپنی صحت بھی اچھی رہتی ہے اور دوسروں کی زندگیاں بھی بچ جاتی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر موجود حاضرین کو خون عطیہ کرنے کی بھی ترغیب دی۔

اس موقع پر وی ایم ہیگڈے، ڈاکٹر مہابلیشور ہیگڈے اور دیگر حضرات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

x

Check Also

اترکینرا ضلع میں سوپر اسپیاشلٹی اسپتال کی تعمیر کے تعلق سے ایم پی آننت کمار کا غیر ذمہ دارانہ بیان

کاروار: 24 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شمالی کرناٹکا ضلع میں سوپر ...