بنیادی صفحہ / قومی / سشما سوراج نے سعودی عرب کے شاہ سے کی ملاقات، جنادریا فیسٹیول کا افتتاح

سشما سوراج نے سعودی عرب کے شاہ سے کی ملاقات، جنادریا فیسٹیول کا افتتاح

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز سے بدھ کو ملاقات کی اور سبھی شعبوں میں دو طرفہ حکمت عملی  اور شراکت داری کو اور بڑھائے جانے کے اقدام اور ایک دوسرے کی ترقی میں تعاون کرنے کے سلسلے میں غوروفکرکیا۔

ہندستان اس تقریب کا خاص مہمان

شاہ نے سشما کی موجودگی میں وقف شدہ قومی ورثہ اورثقافتی فیسٹیول جنادریا کا افتتاح کیا۔اس فیسٹیول میں ہندستان مہمان خصوصی ہے۔ایک سرکاری بیان کے مطابق تقریب کے موقع پر سشما نے جنادریا فیسٹیول میں ہندستان کو خصوصی مہمان ملک کا درجہ دینے کیلئے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

سشما نے یاد دلائی دو طرفہ شراکت داری کی بات

بیان میں کہا گیا ہیکہ سشما نے وزیر اعظم نریندر مودی کا اپریل 2016میں سعودی عرب کا تاریخی دورہ یاد دلایا۔ جس میں دو طرفہ شراکت داری کو بڑھاوا دیا گیاتھا۔ بیان کے مطابق افتتاحی تقریب کے موقع پر سشما نے کہا کہ فیسٹیول اس شراکت داری کو اور مضبوط بنانے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

سعودی کا دوست ہندستان

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کیا،”جنادریا فیسٹیول میں ہندستان کی حصہ داری ہمارے مضبوط دو طرفہ تعلقات کو ایک موقع فراہم کراتی ہے۔:ای اے اے ایم @سشما سوراج "۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے،”ہندوستان کی قدرو قیمت اور روایات کو دکھایا گیا۔اس موقع پر ہندستانی پویلین بنایا گیا ہےجس کی تھیم "سعودی کا دوست ہندستان ہے”۔

رویش کمار نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا،”ای اے اے ایم @سشما سوراج "نے ہندستانی پویلین میں شاہ سلمان کا استقبال کیا اور انہیں ہندستان کی روایات اور جدید پہلوؤں سےواقف کرایا۔پویلین کی تھیم سعودی کا دوست ہندستان ہے”َ۔

سعودی عرب کے اپنے پہلے دورے پر پہنچیں سشما سوراج نے شاہ سلمان سے کی ملاقات۔

x

Check Also

ہر ہندو پانچ بچے پیدا کریں، بابری مسجد والے ملک سے نکل جائیں: دھرم سبھا میں وی ایچ پی کے سادھو سنتوں کے خطابات

وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی جانب سے ایودھیا میں بابری ...