بنیادی صفحہ / قومی / رام مندر ایودھیا میں نہیں بنے گا تو کیا مکہ۔ مدینہ میں بنے گا: بابا رام دیو

رام مندر ایودھیا میں نہیں بنے گا تو کیا مکہ۔ مدینہ میں بنے گا: بابا رام دیو

Print Friendly, PDF & Email

ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے معاملہ کو لے کر یوگ گرو بابا رام دیو نے بڑا بیان دیا ہے۔ بابا رام دیو نے کہا کہ بھگوان رام صرف ہندووں کے ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کے بھی آبا واجداد ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں رام دیو نے سوالیہ لہجہ میں کہا کہ رام مندر ایودھیا میں نہیں بنے گا تو کیا مکہ۔ مدینہ میں بنے گا۔

یوگ گرو رام دیو گجرات کے ناڈیاد شہر میں سنت رام مندر کے زیر اہتمام منعقد ایک یوگ کیمپ میں حصہ لینے کے لئے آئے تھے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بابا رام دیو نے کہا کہ رام مندر کا معاملہ ووٹ بینک کی سیاست سے جڑا نہیں ہے ۔ رام دیو نے کہا ’’ رام مندر ایودھیا میں نہیں بنے گا تو کوئی مکہ۔ مدینہ اور ویٹیکن سٹی میں بنانے والا تو نہیں ہے۔ یہ سچ ہے کہ رام کی جنم بھومی ایودھیا ہے اور رام صرف ہندو ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کے بھی آبا واجداد ہیں‘‘۔

رام دیو نے کہا کہ رام مندر کا یہ معاملہ ملک کے فخر سے جڑا ہوا ہے ۔ اس کا ووٹ بینک کی سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

 

x

Check Also

دہلی تشدد میں اب تک 18 لوگوں کی موت، پولیس نے کیا فلیگ مارچ، سیلم پور میں سدھرے حالات

شمال مشرقی دہلی (North East Delhi) میں گزشتہ دودنوں میں شہریت ترمیمی قانون(CAA) ...