بنیادی صفحہ / قومی / پیٹرول بنکوں میں پیٹرول کی چوری کو روکنے نیا آلہ لگانے پر غور

پیٹرول بنکوں میں پیٹرول کی چوری کو روکنے نیا آلہ لگانے پر غور

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 10 ستمبر، 17

نئی دہلی / (ایجنسی) پیٹرول اور گیس بنکوں میں روز بروز بڑھتی پٹرول و گیس چوری کو روکنے کے لئے حکومت نے اہم اقدام کیا ہے۔ مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے بتایا کہ ایک نیا آلہ تیار کیا گیا ہے جس سے پٹرول بنکوں کے ذریعہ پیٹرول میں کمی کرنے کا خاتمہ کیا جاسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اسے بالکل ہی محفوظ بنیاگیا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے اسے قابل عمل بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لئے انڈین آئیل کارپوریشن، ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن اور بھارت پیٹرلیم کارپوریشن سے بھی بات کی گئی ہے جس پر انہوں نے اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم اس کو نصب کرنے کی آخری تاریخ کے تعلق سے ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

(کنڑا سے ترجمہ: اے جے اسدی)

x

Check Also

سرسید احمد خاں کی دو صدسالہ یومِ پیدائش تقریب کے موقع پرماہنامہ دی علی گڑھ موومینٹ کے زیرِاہتمام ’’سرسید احمد خاں اور دورِ حاضر کے چیلنجیز‘‘ موضوع پر قومی سیمینار کا انعقاد

علی گڑھ:\(پریس ریلیز) سرسید احمد خاں عظیم مفکر اور مصلح قوم تھے ...