بنیادی صفحہ / قومی / ممبئی: تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے والے 20 غیر ملکی باعزت بری
علامتی تصویر

ممبئی: تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے والے 20 غیر ملکی باعزت بری

Print Friendly, PDF & Email

ممبئی کی مقامی عدالت نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران جاری لاک ڈاؤن میں ممنوعہ احکامات کی خلاف ورزی کے الزام میں دھلی کے مرکز میں ہوئے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے والے 20 غیر ملکیوں کو باعزت بری کردیا۔ پیر کے روز جاری کردہ اپنے ایک حکم میں، جس کی نقول منگل کے روز میڈیا کو دستیاب ہوئی ہے، مقامی اندھیری میٹرو پولیٹن عدالت کے مجسٹریٹ آر آر خان نے کہا کے استغاثہ نے ملزمین پر جو الزمات عائد کئے تھے وہ ان کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

 عدالت نے کہا کہ ”معاملے کے ریکارڈ اور حقائق اور حالات کے شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ واضح ہے کہ زیر سماعت حکم کو نہ تو عوامی طور پر نافذ کیا گیا اور نہ ہی ملزموں کے نوٹس میں لایا گیا۔” مجسٹریٹ آر آر خان نے اپنے حکم میں اس ضمن میں گواہان استغاثہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گواہان نے بھی دوران گواہی عدالت کو بتلایا کہ ملزمین نے پولس کمشنر کے لاک ڈاؤن اصولوں اور حکم کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ پر موجود دستاویزی ثبوتوں کے برخلاف ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل کے مہینے میں ڈی این نگر پولس اسٹیشن نے ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 188 (سرکاری ملازمین کے ذریعہ حکم کی نافرمانی)، 269 اور 270 (خطرناک بیماری کا انفیکشن پھیلانے کا امکان) کے تحت جرم درج کیا تھا۔ ان پر غیر ملکی ایکٹ، وبائی امراض بیماری ایکٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت بھی الزمات عائد کئے گیے تھے۔

x

Check Also

کسان آندولن پر وزیر اعظم مودی کا اپوزیشن پر نشانہ، کہا- زرعی قوانین پر چل رہا ہے خوف پھیلانے کا کھیل

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) پیر کو اپنے پارلیمانی ...