بنیادی صفحہ / قومی / نتیش کمار حکومت کا بڑا فیصلہ ، 16 سے 31 جولائی تک بہار میں رہے گا لاک ڈاون

نتیش کمار حکومت کا بڑا فیصلہ ، 16 سے 31 جولائی تک بہار میں رہے گا لاک ڈاون

Print Friendly, PDF & Email

بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد اب اٹھارہ ہزار آٹھ سو 53 تک پہنچ گئی ہے ۔ آج ایک ہزار چار سو 32 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے ہنگامہ مچ گیا ہے ۔ ایک دن میں کورونا نے اپنا ریکارڈ توڑتے ہوئے لوگوں کو دہشت میں مبتلا کردیا ہے ۔ سب سے زیادہ معاملات پٹنہ میں سامنے آئے ہیں ، جہاں ایک سو 62 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ پٹنہ میں لاک ڈاون لگا ہوا ہے ۔ تاہم کورونا کے معاملات دن بہ دن بڑھتے ہی جارہے ہیں ۔

ادھر روز بہ روز کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر نتیش حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ۔ اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد نتیش حکومت نے بہار میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاون لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بہار میں 16 سے لے کر 31 جولائی تک مکمل لاک ڈاون رہے گا ۔ حالانکہ اس دوران سبھی ایمرجنسی خدمات بحال رہیں گی ۔

واضح رہے کہ کورونا اب سیاسی گلیاروں میں بھی داخل ہوچکا ہے ۔ بی جے پی دفتر میں ایک ساتھ ستر لوگ کورونا کی زد میں آگئے ہیں تو وہیں محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری عامر سبحانی بھی کورونا کے شکار ہوگئے ہیں ۔ کئی آئی اے ایس افسر اور سیاسی لیڈران کورونا کے شکار ہوگئے ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ نئے مریضوں کیلئے اسپتال میں بیڈ نہیں مل رہا ہے ، جس کے سبب لوگ دہشت میں ہیں ۔ کورونا کے نام پر بنائے گئے تمام اسپتالوں کا بیڈ مریضوں سے بھر چکا ہے ۔ ایسے میں حکومت کے سامنے اس مسئلہ سے نمٹنا بھی ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

x

Check Also

راجیہ سبھا کی کارروائی کورونا کی وبا کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی، اب تک کا تیسرا سب سے چھوٹا سیشن

نئی دہلی: کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر ...